کراچی میں اینٹر کے امتحانات آج سے شروع

امتحان

?️

کراچی(اسچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے اور نقل کی روک تھام کیلیے امتحانی مراکز کے قریب تمام فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے چیئر مین انٹر بورڈ پروفیسر سعید الدین کا کہنا ہے کہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کےلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ 2 شکایتی سیل بھی قائم کئے گئے ہیں، نقل کی روک تھام کے لئے ایف ائی اے کے سائبر ونگ کو خط لکھا گیا ہے۔

چیئر مین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ کسی بھی طالبعلم کو موبائل فون یا کسی بھی قسم کی الیکٹرونک ڈیوائس لانے کی اجازت نہیں ہوگی، بصورت دیگر پرچہ منسوخ کردیا جائے گا، 16 رکنی ویجلینس ٹیم بنائی گئی ہے جو مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرے گی،210 ویجیلینس افسر بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔

پروفیسر سعید الدین نے مزید کہاکہ پرچہ آؤٹ نہ ہونے کے لئے اسکول پرنسپل اور ویجلینس آفیسر کو احکامات جاری کئے گئے ہیں، حساس امتحانی مراکز کی نگرانی کے لئے ڈی جی رینجرز کو بھی خط لکھا گیا ہے، کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب کورونا کے حفاظتی اقدامات کے تحت امتحانی مراکز پر ماسک، سینیٹائزر اور تھرمل گن فراہم کردی گئی ہے اور طلبا کو پرچے سے آدھا گھنٹے پہلے پہنچنے اور پینے کا پانی ساتھ لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے تمام امتحانی مراکز پر موبائل فون نہ لانے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور امتحانات 4 اگست تک جاری رہیں گے جبکہ بارہویں جماعت کا آج پہلا پرچہ طبیعیات کا ہواہے جس کا دورانیہ 9.30 سے 11.30 تک دو گھنٹے کا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر آمنہ بیگ بین الاقوامی اوارڈ کے لئے نامزد

?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر آمنہ بیگ کو

باب المندب کی بندش سے سعودی عرب کو بھاری معاشی نقصان کا خدشہ

?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں:بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور بحری نقل و حمل کے تجزیاتی

ایران کی ناکہ بندی مرحلہ وار ختم کی جائیں گی : امریکی وزیر خزانہ 

?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے چند لمحات قبل دعویٰ

یوکرین میں شکست کے بعد مغرب کے خاتمے کی توقع

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:   ریاستہائے متحدہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن جیفری ینگ نے

گرفتاری کے خوف سے صیہونی انتہاپسند وزیر کا دورۂ امریکہ

?️ 5 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار ہارٹیز نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت کے

ہماری فوج کا برا وقت چل رہا ہے: صیہونی میڈیا

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا ذرائع ابلاغ نے لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل

صیہونی بمباری جاری رہی تو کیا ہوگا؟ فلسطینی مجاہدین کا اہم اعلان

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈ (حماس کی عسکری شاخ) کے ترجمان نے اعلان

کراچی میں اینٹر کے امتحانات آج سے شروع

?️ 26 جولائی 2021کراچی(اسچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے