🗓️
سچ خبریں:افغانستان سے بڑی تعداد میں کتوں اور بلیوں کو لانے کے لیے چارٹر فلائٹ استعمال کرنے جبکہ کئی مقامی عملے کو مدد کی ضرورت تھی، ایک سابق برطانوی میرین کے اقدام کو تنقید کا سامنا ہے۔
برٹش نیوی کے ایک سابق اسنائپر جنہوں نے افغانستان میں کتوں اور بلیوں کے لیے پناہ گاہ قائم کی تھی ، چارٹر فلائٹ پر جانوروں کے ساتھ اس بحران سے نکل گئے جبکہ مقامی عملے کو اپنے ساتھ نہیں لئے گئے،15 سال سے برطانوی فوج کے ساتھ افغانستان میں رہنے والے پال فرٹنگ نے افغانستان میں پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے "بیبی” کے نام سے ایک فلاحی ادارہ قائم کیا،تاہم پچھلے کچھ دنوں میں کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد انھوں نے اپنی بنائی ہوئی پناہ گاہ اور اس میں موجود جانوروں کو بچانے کی مہم شروع کی ،کچھ لوگوں نے ان کی مہم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے اس اقدام نے برطانوی اور افغان شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے باہر نکالنے کی برطانیہ کی کوشش سے عوام کی توجہ ہٹا دی۔
کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ ٹام ٹوگنیٹ جو افغانستان میں برطانوی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں ، نے کہا اگر میں نے آپ کی ماں کے بجائے اپنے کتے کو بچانے کے لیے ایمبولینس بھیجوں تو آپ کیا کہیں گے؟،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 200 کتوں کو لانے کے لیے بہت سے فوجیوں کی خدمات حاصل کیں جبکہ میرا مترجم خاندان شاید مارا جائے گا، برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہا ہے کہ افغانستان کو خالی کرنے کے عمل میں انسانوں کو جانوروں پر ترجیح دی جانی چاہیے۔
آسٹریا کے اخبار سٹینڈرڈ کے مطابق ان دنوں افغانستان سے مہاجرین کے انخلاء کی تلخ خبروں کے درمیان جانوروں کی اس طرح منتقلی نے مزید تلخ ذائقہ اختیار کر لیا ہے، ٹام ٹوگنیٹ نے کہا کہ کابل اینیمل شیلٹر کے سربراہ ، ڈاکٹر اور کم از کم 150 رہائشیوں کو بچا لیا گیا ہے ، لیکن مقامی عملے کے بہت سے افراد افغانستان میں موجود ہیں۔
مشہور خبریں۔
خیبر پختون خوا کے سابق اور موجودہ وزیرِ اعلیٰ کے درمیان زبانی جنگ
🗓️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے
جولائی
طوفان الاقصیٰ کے اثرات
🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس بات کی طرف
اپریل
شہر مزار شریف میں دھماکہ
🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں: صوبہ بلخ کے صدر مقام مزار شریف شہر کے
اگست
الجزائر اور یواے ای کے تعلقات میں درار کی افواہیں؛حکام کی تردید
🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:الجزائر کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو
جون
بجٹ خسارے کی وجہ سے اسرائیلی وزارتوں کی بندش
🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے نتیجے میں تل ابیب کے بجٹ
دسمبر
وزیراعظم عمران خان نے5ارب روپے کی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے
🗓️ 19 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان بین الوزارتی رابطہ سیل (AICC) نومبر 2021 میں
جنوری
ہم پوٹن کو یوکرین میں شکست دیکھنا چاہتے ہیں: پینٹاگون
🗓️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ
اپریل
القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی 23 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور
🗓️ 16 مئی 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم
مئی