🗓️
سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک کے نو صوبوں میں 344 طالبان ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیاہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف افغان مسلح افواج کی کاروائیوں (ہوائی اور زمین) میں اس گروپ کے 228 ارکان مارے گئے۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق یہ کاروائیاں ننگرہار ، پکتیکا ، لوگر ، غزنی ، وردک ، قندھار ، ہرات ، بلخ ، ہلمند اور تخار نو صوبوں میں کی گئیں، بیان کے مطابق افغان فوج اور پولیس فورسز کی کاروائیوں میں 116 طالبان ارکان زخمی ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ان صوبوں میں بڑی تعداد میں طالبان کی جانب سے نصب کردہ بارودی سرنگیں بھی دریافت کی گئی نیز اس گروپ سے وابستہ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک طرف افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کوششیں جاری ہیں اور دوسری طرف ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے، ایک طرف قطری دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا ایک نیا دور جاری ہے اور دوسری طرف افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ طالبان کا تصادم ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان سے امریکی دہشت گردوں کی زیرقیادت غیر ملکی قبضہ کاروں کی واپسی کے آغاز کے ساتھ ہی ، واشنگٹن اس ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کو بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روس سے گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی
🗓️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے روس سے
دسمبر
جرمنی میں ریل کے شعبے میں ہڑتالیں جاری
🗓️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:ڈوئچے بان اور ای وی جی ٹریڈ یونین کے درمیان مذاکرات
اپریل
Mount Rinjani to be closed following the Lombok earthquake
🗓️ 26 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
دنیا میں اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لیے اسلامی تنظیموں کی مہم
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:ملائیشیا میں اسلامی تنظیموں کے ایک گروپ نے دنیا میں اسلامو
جولائی
معمول سے کم بارشوں کے باعث ربیع کی فصلوں کے اہداف کو پورا کرنا مشکل ہوگیا
🗓️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت نے معمول سے کم بارشیں ہونے پر تشویش
دسمبر
امریکی سینیٹرز کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا منصوبہ
🗓️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے اراکین نے روس کے خلاف نئی معاشی
اپریل
امریکی شہریوں کا صہیونیوں کے ہاتھوں عائشہ نور کی شہادت پر احتجاج
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صہیونی فوج کے ہاتھوں ترک ۔
ستمبر
غزہ جنگ میں ہمیشہ کے لیے معذور ہونے والے صیہونی فوجی
🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: 3ماہ گزرنے کے باوجود غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی
جنوری