?️
سچ خبریں:افغان فوج نے مختلف صوبوں میں زمینی اور فضائی کاروائیوں میں کم از کم 77 طالبان دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔
افغانستان کی طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ قندھار ، بغلان ، لغمان ، فاریاب اور بدخشان صوبوں میں جھڑپوں اور فضائی حملوں میں طالبان کے 77 ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، وزارت نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمی فورسز نے صوبہ قندہار کے ارغنداب میں طالبان کے ایک جلسے کو نشانہ بنایا تھا ، جس میں اس گروپ کے 18 افراد ہلاک اور ایک کار بم دھماکہ ناکاراہ بنا دیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گروہ کے 13 دستی بموں کو بھی ناکارہ کردیا گیا، رپورٹ کے مطابق افغان فوج کے اسپیشل آپریشنز ڈویژن کی جانب سے ایک الگ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ رات فورسز نے صوبہ بدخشان کے شہر ناسی میں ایک آپریشن کیاجس میں طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچا،بیان کے مطابق ، 18 طالبان ارکان کی لاشیں میدان جنگ میں موجود ہیں اور صوبے کے بڑے حصوں کو طالبان سے آزاد کرالیا گیا ہے۔
افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق فاریاب میں 26 ، لغمان میں چھ اور بغلان میں نو طالبان ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا مراکش نے فرانسیسی صدر کو دعوت دی ہے؟مراکشی حکام کیا کہتے ہیں؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: مراکش کی حکومت کے ایک سرکاری ذریعے نے فرانسیسی وزیر
ستمبر
ترک شہری کی فلسطین میں ہلاکت ؛ ترکی کے صدر کا ردعمل
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے فلسطین میں ایک
ستمبر
جتنا ہو سکے روسیوں کو قتل کرنا چاہیے: یوکرائنی سفیر
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں: پیر کو ایک مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے،
اگست
بھارت کے خلاف امریکہ میں پاکستان کی سفارتی مہم
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اخبار "ڈان” کی ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا ایک اعلیٰ
جون
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی معطلی آئندہ ہفتے ختم کیے جانے کا امکان
?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے فوراً
ستمبر
مغربی کنارے میں استقامت کے جوانوں کی اسرائیلیوں سے جھڑپیں
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ
جون
امریکی سینیٹر نے ایک بار پھر پیوٹن کے قتل کا مطالبہ کیا
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے روسی صدر ولادیمیر
مارچ
لاطینی امریکی ممالک ظالم کے ساتھ ہیں یا مظلوم کے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی ممالک اور غزہ کی جنگ کے حوالے سے یہ
اکتوبر