کشمیری عوام کا جمہوری حق بحال کیئے بغیر امن بحال کرنے کا تصور ناممکن ہے: نیشنل کانفرنس

کشمیری عوام کا جمہوری حق بحال کیئے بغیر امن بحال کرنے کا تصور ناممکن ہے: نیشنل کانفرنس

?️

سرینگر(سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے کشمیری عوام کے جمہوری حق کا بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کشمیری عوام کو ان کا جمہوری حق نہیں دیا جاتا تب تک امن بحال کرنا ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ امن کا تصور اس وقت تک محض ایک خواب ہے جب تک بھارتی حکومت فوری اقدامات کرکے کشمیری عوام کے جمہوری حقوق اور بنیادی شہری آزادیاں بحال کرکے ان کا اعتماد بحال نہیں کرتی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کی ترجمان سارہ حیات شاہ نے سرینگر میں ایک بیان کہا کہ بھارت اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے کنٹرول لائن پر کشیدگی میں کمی آئی ہے لیکن اندرونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال مسلسل خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے سیاسی قتل اور دیگر ہلاکتوں سے علاقے کی صورتحال کے بارے میں بھارت کے بلند وبانگ دعوئوں کی قلعی کھل گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے پاس موجود اعداد و شمار سے بھارت کے یہ دعوے کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے علاقے میں تشدد میں کمی آئی ہے، انہوں نے کہاکہ اس کے برعکس امن و خوشحالی کا وعدہ آج تک محض ایک سراب ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے اور اپنے وہ وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوئی ہے جو اس نے 5 اگست اگست2019ء کو یکطرف اقدامات کرتے ہوئے کئے تھے۔

این سی رہنما نے کہا کہ مودی حکومت کے ایجنڈے کا مقبوضہ جموںوکشمیرکی ترقی سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہاکہ 5 اگست 2019 کے بعد زمین پر کوئی ترقی ہوتی ہوئی نظر نہیں آئی اس کے برعکس پورے خطے کی معیشت، زراعت، سیاحت، صحت، دستکاری، تعلیم اور دیگر شعبوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے سنگین جرائم؛خوفناک اعداد و شمار

?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں تنظیموں کے اعداد و شمار

تحقیق، کورونا پھیپڑوں کے علاوہ دل پر بھی کرتا ہے اٹیک

?️ 5 مارچ 2021سینٹ لوئی {سچ خبریں}  امریکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے متعلق اب

عراق کے پاس اتنا تیل ہے کہ اسے استعمال کرنا نہیں آتا: ٹرمپ

?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل مصر میں منعقدہ شرم

مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران غیر ملکی فنانسنگ میں اضافہ

?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو غیر ملکی فنانسنگ کی مد میں

روس کا امریکہ کو خلیج فارس میں کشیدگی پیدا کرنے کے اثرات پر انتباہ

?️ 23 جولائی 2026سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے آج جمعرات کو ایک بیان

لندن میں ایک بار پھر نسل پرستی کے خلاف شدید مظاہرے شروع ہوگئے

?️ 6 اپریل 2021لندن (سچ خبریں)  لندن کے شہریوں نے ایک بار پھر ملک میں

امن کوششوں کو نقصان نہ پہنچاؤ؛ اٹلی کا اسرائیل سے مطالبہ

?️ 18 جون 2026سچ خبریں:اٹلی نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ

سابق جاپانی وزیراعظم کے قاتل نے کا کیا جرم کا اعتراف 

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: جاپانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، شینزو آبے کے قتل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے