?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر نے افغانستان کے اثاثوں کی آزادی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں دہشت گردی اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر زهرہ ارشادی نے امریکہ کی جانب سے افغانستان کے ضبط کیے گئے اثاثوں کا ذکر کرتےہوئے کہاکہ ان اثاثوں کی رہائی جو افغانستان کی معیشت کی بحالی اوراس ملک کے لوگوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے بہت ضروری ہے، کو سیاسی ہتھیار کے طور پراستعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک میں دہشت گردی اب بھی ایک بڑا چیلنج ہےجبکہ داعش سے منسلک دہشت گرد گروہوں کے حملے تیز ہو چکے ہیں جو کابل اور مشرقی افغانستان سے باہربھی پھیل چکے ہیں۔
ارشادی نے افغانستان کی صورت حال کے علاقائی سلامتی اور استحکام پر ممکنہ تباہ کن نتائج کے سلسلہ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مؤثر طریقے سے اس مسئلہ پر توجہ نہ دی گئی تو افغانستان کی سماجی و اقتصادی تباہی بڑے پیمانے پر غربت اور ہمسایہ ممالک میں مہاجرین کی آمد کا باعث بن سکتی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کی نائب سفیر نےعالمی برادری سےبھی مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کے پڑوسیوں کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کرے اور پناہ گزینوں کی مدد کرے۔
مشہور خبریں۔
روس نے کی شام پر فضائی حملے کی شدید مذمت
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: پیر کو روس کی وزارت خارجہ نے شام پر ہفتے
جولائی
سعودی سیکورٹی کی ضمانت پر یمن سے مکمل طور پر نکل جائے گا: بن سلمان
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ریاض اور صنعاء کے درمیان خفیہ مذاکرات اور
جنوری
اکثر صیہونی نوجوان کیا چاہتے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہم نے اعلان کیا کہ اسرائیل
جولائی
امریکی صدرٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی علم نہیں، دفتر خارجہ
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا
جولائی
پاکستان کا یو این سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے
جون
خاشقجی کے خون کا سودا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترک ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترکی
اپریل
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سابق وزیر
اکتوبر
زینی کی تقرری کے بعد شاباک کے سینئر عہدیداروں کے استعفوں کی لہر
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس
مئی