🗓️
سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی اتھارٹی کے اپنے فلسطینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں فلسطینیوں کے حقوق کے حصول اور اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات پر ردعمل کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بین الاقوامی فورمز میں فلسطینیوں کے حقوق کے حصول اور مسجد الاقصی میں اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے اعادہ کے حوالے سے تبادلہ خیال اور مشاورت کی۔
رشیا ٹوڈے نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی روس کی صدارت کے موقع اس ملک کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے فلسطینی اتھارٹی کے اپنے ہم منصب ریاض سلامہ کے ساتھ فلسطین اور مغربی ایشیائی خطے (مشرق وسطی) کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں سرگئی لاوروف نے اعلان کیا کہ روس نے ہمیشہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے غیر انسانی اور پرتشدد اقدامات کی مخالفت کی ہے اور فلسطینی عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کے حق کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماسکو مسئلہ فلسطین کو بین الاقوامی فورمز پر حل کرنے کے لیے تیار ہے، خاص طور پر سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی اسمبلی کے اجلاسوں میں۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس ہمیشہ تمام شعبوں اور بین الاقوامی سطح پر فلسطینی عوام کے حقوق کے حصول کی حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کی ترقی ماسکو کی خارجہ پالیسی کے اصولوں کا حصہ ہے۔
اس ملاقات میں ریاض سلامہ نے فلسطینی کاز کی حمایت میں روسی وزیر خارجہ کے مؤقف تعریف کی اور کہا کہ صیہونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں مکانات کو تباہ کرکے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی کاروائیوں کا ارتکاب کرنے میں اپنے جارحانہ رویے کو جاری رکھا ہوا ہے جبکہ بین الاقوامی تنظیمیں اس معاملے میں خاموش ہیں، ہم فلسطین میں قابضین کے نسل پرستانہ اقدامات کے خاتمے اور مسجد الاقصی میں فلسطینی مخالف آباد کاروں کی غیر معمولی کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطینوں کا حامی یہودی بھی صیہونی جیل میں
🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی حمایت کرنے والے ایک یہودی کو صیہونیوں کی جانب
اگست
پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب
🗓️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو 21 ویں مرتبہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی
ستمبر
تہران سربراہی اجلاس نے نیٹو کے درمیان فرق کو ظاہر کیا: اسپوٹنک
🗓️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: روسی ریڈیو اسپوٹنک نے تجزیہ کاروں کے حوالے سے خبر
جولائی
صیہونی فوج کی حالت زار؛ریٹارڈ صیہونی جنرل کی زبانی
🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:ریٹارڈ صیہونی جنرل اسحاق بریک نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے
دسمبر
سیاسی جماعتوں کو انکم ٹیکس سے چھوٹ ملی
🗓️ 13 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ
جون
سلامتی کونسل کی یمنی انصار اللہ کے خلاف عائد پابندیوں میں توسیع
🗓️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی عوامی اور سعودی
مارچ
نجی ٹی وی کے پروگرام میں متنازع گفتگو پر وفاقی وزرا کا شدید ردعمل
🗓️ 12 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزرا نے وزیراعظم کی جانب سے وزرا کو
فروری
عید کا چاند دیکھنے مرکزی رویت کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا
🗓️ 12 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا
مئی