?️
اسرائیلی توسیع پسند منصوبوں کے خلاف مشترکہ عرب۔اسلامی محاذ تشکیل دیا جائے
پاکستان کے وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے دوحہ میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ ایک عرب۔اسلامی خصوصی گروپ تشکیل دیا جائے جو خطے میں اسرائیلی منصوبوں کی نگرانی کرے اور ان کے مقابلے کے لیے مربوط اور مؤثر بازدارندہ و تهاجمی اقدامات اٹھائے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ او آئی سی کے فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت کی معطلی کو آگے بڑھانا ضروری ہے تاکہ امت مسلمہ کی سنجیدگی کا واضح پیغام دنیا کو ملے۔
انہوں نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اضافی تنبیہی اقدامات اختیار کریں تاکہ اس کے مزید بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیل پر بلا شرط اور مستقل جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی اور فلسطینی اسیران کے تبادلے پر زور دے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرانا دراصل عالمی نظام کی ساکھ کا امتحان ہے اور عرب و اسلامی دنیا کو اتحاد اور عزم کے ساتھ اس چیلنج کا سامنا کرنا ہوگا۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ اگر اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات کو نظر انداز کرے تو اس پر عملی دباؤ ڈالے، حتیٰ کہ غزہ میں محصور شہریوں کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی امن فورس تعینات کرنے کا فیصلہ کرے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو بے لگام جارح ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی اشتعال انگیزی اور غیر قانونی اقدامات دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ ان کے مطابق کوئی بھی ملک اسرائیلی تشدد اور بربریت سے محفوظ نہیں، اس لیے عرب اور اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
او آئی سی اور عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس قطر کی درخواست پر منعقد ہوا جس میں غزہ اور قطر پر اسرائیلی حملوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔یہ اجلاس پیر کو ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاری ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی شریک ہوں گے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
دشمن مسلمان ممالک میں پھوٹ چاہتا، ہم متحد رہیں گے۔ طاہر اشرفی
?️ 29 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) چیئرمین علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا
مارچ
توانائی کی سلامتی کی نئی تعریف کے سائے میں نئی سفارتی اور اقتصادی سرگرمیاں
?️ 10 مئی 2026سچ خبریں: پیسیفک ممالک نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، مشرق وسطیٰ
مئی
امریکی دباؤ کے باوجود ایران اپنے جوہری مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا:برطانوی میڈیا
?️ 8 فروری 2026امریکی دباؤ کے باوجود ایران اپنے جوہری مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے
فروری
امریکہ کی ایران کے خلاف قومی ایمرجنسی کی توسیع
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف قومی
مارچ
صبا قمر اچھی اداکارہ ہیں لیکن میں نے انہیں آڈیشن کے بعد مسترد کردیا تھا، توقیر ناصر
?️ 2 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار توقیر ناصر نے اداکارہ صبا قمر کی
ستمبر
کیا تائیوان چین کا مقابلہ کر سکتا ہے؟امریکی کیا کہتے ہیں؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: معروف امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ تائیوان کی
اگست
شام کے ساتھ امن معاہدے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا:صہیونی وزیر جنگ
?️ 27 نومبر 2025 شام کے ساتھ امن معاہدے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا:صہیونی
نومبر
عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان
?️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور
دسمبر