🗓️
سچ خبریں:رجب طیب اردگان نے اپنی مستقبل کی کابینہ کے دو اہم ارکان کو کردوں میں سے متعارف کرایا ہے۔
رجب طیب اردگان نے اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کراتے ہوئے جودت پیلماز کو ترکی کا پہلا نائب صدر اور محمد شمشک کو خزانہ اور مالیاتی امورکا وزیر مقرر کیا جو دونوں اس ملک کے کرد شہری ہیں، درحقیقت اردگان نے کردوں میں سے اپنا پہلا نائب چنا ہے۔
ترکی کے 28 مئی کے دوسرے راؤنڈ کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد، ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایک بالکل نئی کابینہ کا اعلان کیا، جس میں پرانے دو وزراء اپنے عہددوں پر باقی ہیں اور بہت سے نئے چہرے نئی مدت کے آغاز کے لیے سامنے آئے ہیں۔
اردگان نے کہا کہ نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن(MIT)کے سربراہ ہاکان فیدان کو Mevlut Cavusoglu کی جگہ وزیر خارجہ مقرر کر دیا ہے، جب کہ معیشت کے سابق سربراہ محمد شمشک ایک بہت متوقع فیصلے میں نئے وزیر خزانہ بن گئے ہیں۔
اسی طرح یلماز تونج کو بکیر بوزداغ کی جگہ وزیر انصاف مقرر کیا گیا ہے جب کہ ملسح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلر کو خلوصی آکار کی جگہ وزیر دفاع مقرر کیا ہے نیز الجزائر میں ترکی کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے ماہی نور کو دریا یانک کی جگہ ملک کے نئے خاندانی اور سماجی پالیسیوں کے وزیر کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اپنی کامیابی کے جشن میں تقریر کرتے ہوئے اردگان نے ایک قابل اعتماد مالیاتی انتظام قائم کرنے کا وعدہ کیا اور افراط زر کو ترکی کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیا۔
تاہم مارکیٹیں اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ آیا ا یک بار پھر صدر منتخب ہونے کے بعد اردگان اپنا راستہ بدل دیں گے یا بڑھتی ہوئی قیمتوں کا مقابلہ کرنے اور معاشی نمو کو تیز کرنے کے لیے سستے قرضوں پر توجہ مرکوز کرنے والی پالیسیوں کو دوگنا کر دیں گے۔
مشہور خبریں۔
لبنانی کھلاڑی کا صہیونی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار
🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں:مارشل آرٹ کے مقابلوں میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات
اگست
ہم نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے!: انگلینڈ
🗓️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا کہ وہ غزہ
نومبر
اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار
🗓️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں
فروری
پامسٹ نے اہلیہ کو بتایا آپ کے شوہر کا ایک اور بچہ بھی ہے، یاسر نواز
🗓️ 25 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے
نومبر
نیٹو کی ترقی مشرق میں جنگ کے بیج بو رہی ہے: چین
🗓️ 29 جون 2022سچ خبریں: سلامتی کونسل کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں چین کے
جون
کالعدم تحریک لبیک کے خلاف ملک بھر میں پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن
🗓️ 17 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کالعدم تحریک لبیک کے خلاف ملک بھر میں
اپریل
دنیا کا سب سے بڑا انسانی اجتماع
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:دنیا کے سب سے بڑے انسانی اجتماعات میں سے ایک عراق
ستمبر
صیہونیوں نے ایران کو جواب کیوں نہیں دیا؟ یمنی تجزیہ کار کی زبانی
🗓️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: یمنی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونیوں کو یقین ہے
اپریل