?️
سچ خبریں:اردنی پارلیمنٹ کے فلسطینی کمیشن نے صیہونی سفیر کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔
اردنی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی پارلیمنٹ کی فلسطینی پارلیمانی کمیٹی نے ایک بیان میں پیرس میں صیہونی وزیر خزانہ اسموٹریچ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے صیہونی حکومت کا ایسا نقشہ دکھایا ہے جس میں اردن اور فلسطینی علاقے بھی شامل ہیں۔
اس بیان میں جسے اس کمیٹی کے سربراہ فیاض باسبوس نے پڑھا، انہوں نے تاکید کی کہ یہ کمیٹی صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ کے الفاظ کی مذمت کرتی ہے۔
اس بیان میں اردن کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کرنے پر صیہونی حکومت کو سزا دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے سفیر کو اردن کی سرزمین سے بے دخل کیا جائے اور اسرائیلی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کو مسترد کیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کی انتہاپسند کابینہ اور اس کے فاشسٹ وزیروں کی وجہ سے عرب ممالک کو جال میں پھنسانے کی اس کی کوششیں رائگاں ہوتی نطر آرہی ہیں اس لیے کہ ہمیشہ سے صیہونیوں کے حق میں بولنے والی یا کم سے کم فلسطینیوں پر ہونے والے صیہونی مظالم پر خاموش رہنے والی عرب حکومتیں بھی اسرائیل کے خلاف بول رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
’خود تو بندوقیں نہیں اٹھاسکتے‘ ججز کی سیکیورٹی کا معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا، پشاور ہائیکورٹ
?️ 23 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے صوبے
اکتوبر
قطر 2022 ورلڈ کپ کے نفرت انگیز
?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:گزشتہ دہائی میں صیہونیوں نے عوامی سفارت کاری اور میڈیا کے
نومبر
گوگل میسیجز پر اے آئی فیچرز دیے جانے کا امکان
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے دنیا بھر میں
دسمبر
کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی عمارتیں تعمیر کرنے کا فیصلہ
?️ 6 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں) ماہرین تعمیرات نے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی
دسمبر
نیتن یاہو جیت گئے، لیکن اسرائیل کے خلاف: عبرانی میڈیا
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: میں بیس کی دہائی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ
دسمبر
کالعدم ٹی ٹی پی کے حوالے وزیر اعظم کا اہم بیان
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کالعدم ٹی ٹی پی
ستمبر
لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام کا عجیب و غریب اعلان
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے کہا ہے کہ
اکتوبر
شکارپور میں آپریشن پولیس ہی کرے گی
?️ 27 مئی 2021شکارپور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سندھ
مئی