آئندہ ہفتے عین الاسد اڈے سے بین الاقوامی اتحادی افواج کا انخلا

?️

آئندہ ہفتے عین الاسد اڈے سے بین الاقوامی اتحادی افواج کا انخلا

 عراق کے نائب کمانڈر مشترکہ آپریشنز قیس المحمداوی نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی اتحادی افواج آئندہ ایک ہفتے کے اندر صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد فوجی اڈے سے نکل جائیں گی۔

عراقی میڈیا کے مطابق قیس المحمداوی نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سال 2025 کے دوران عراق نے نمایاں سکیورٹی کامیابیاں حاصل کیں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں واضح کمی آئی۔ ان کے مطابق سرحدی دراندازی کی شرح صفر تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ڈرون حملوں میں 39 دہشت گرد ہلاک کیے گئے جبکہ داعش کے اہم کمانڈر ابو خدیجہ، جو تنظیم کا نام نہاد والی کہلاتا تھا، ایک خصوصی آپریشن میں اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ المحمداوی کے مطابق ان کامیابیوں کے پیچھے مؤثر انٹیلی جنس اور زمینی کارروائیاں کارفرما رہیں۔

عراقی نائب کمانڈر نے مزید بتایا کہ سال 2026 میں دیگر صوبوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری مکمل طور پر وزارت داخلہ کے حوالے کر دی جائے گی، جبکہ پیشمرگہ فورسز کے ساتھ مشترکہ علاقوں میں سکیورٹی تعاون جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت عراق میں تقریباً 2500 امریکی فوجی بین الاقوامی اتحاد کے تحت موجود ہیں، جو 2014 میں داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ افواج عین الاسد، اربیل کے حریر اڈے اور بغداد ایئرپورٹ کے قریب واقع کیمپ وکٹوریہ میں تعینات ہیں۔

امریکی افواج کے علاوہ فرانس، برطانیہ اور آسٹریلیا کی فوجی یونٹس بھی اتحادی مشن کا حصہ ہیں، جبکہ نیٹو کے تحت بھی محدود تعداد میں غیر ملکی فوجی عراق میں موجود ہیں۔

مشہور خبریں۔

اردوغان اور حزب اختلاف ترکی کے علوی سے حمایت چاہتے ہیں

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: ترک صدر کی درخواست پر ملک کے علویوں کی حمایت

نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

?️ 22 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نہروں کے

بھارت سے کشمیر کے مسئلے پر بات کے لئے تیار ہیں

?️ 2 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں)کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ

عالمی براداری نے مقبوضہ کشمیر کے لیے کیا کیا ہے؟

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کے

صیہونیت نئے دور کا جھوٹا بت 

?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ایسے میں جب امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینی عوام کی حمایت اور

روس افریقہ کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ

مجھے امید ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل جلد ہی سمجھوتے کے معاہدے پر دستخط کریں گے:صیہونی وزیر جنگ

?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ

غزہ نے تل ابیب کے فوجی و سیاسی مقاصد ناکام بنا کر تاریخی کامیابی حاصل کی

?️ 12 اکتوبر 2025غزہ نے تل ابیب کے فوجی و سیاسی مقاصد ناکام بنا کر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے