?️
سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر اس حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب کے اقدام کے بارے میں قیاس آرائیوں کو خام خیالی قرار دیا۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصے میں صیہونی حکومت اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے صیہونیوں کے تبصروں میں اضافہ ہوا ہے لیکن دوسری جانب ریاض نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا صہیونی سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لا پائیں گے
اس سلسلے میں عبرانی زبان کے اخبار Yediot Aharonot نے رپورٹ دی ہے کہ مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی کاروائیوں کے سابق کوآرڈینیٹر جنرل ایتھن ڈانگوٹے نے ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ جو کوئی یہ سمجھتا ہے کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حل ہوئے بغیر اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لائے گا، وہ دھوکے میں ہے۔
ادھر سعودی عرب نے بارہا اس بات پر تاکید کی ہے کہ جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو جاتا اور مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت قرار دیتے ہوئے فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی اس وقت تک اس ملک اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کے معمول پر آنے کی کوئی خبر نہیں ۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کا سعودی عرب کے ساتھ دوستی کا خواب کیوں پورا نہیں ہوگا؟
ڈانگوٹے نے غزہ میں مقیم فلسطینی نژاد امریکیوں کو تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے کے ذریعے مقبوضہ علاقوں میں داخلے اور باہر نکلنے کے اجازت نامے دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دو صہیونی فوجیوں کی لاشوں کی واپسی سے مشروط ہونا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے اس حکومت اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے فریم ورک میں پیر کے روز اعلان کیا کہ فلسطینی نژاد امریکی شہری جو غزہ کے رہائشی ہیں، تل ابیب کے بین گورین ہوائی اڈے سے بغیر ویزا کے آ جا سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
لیبیا میں ایک اور تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 4 پاکستانیوں سمیت 11 لاشیں مل گئیں
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن
اپریل
امیر ممالک غریب ملکوں کے عربوں ڈالر کے مقروض
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:آلودہ گیسوں اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی وجہ سے
جون
نعیم قاسم کا سعودی عرب کو پیغام
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار نضال عیسیٰ نے اس بات پر زور دیا
ستمبر
لاذقیہ میں دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے لاذقیہ صوبے میں واقع شہر جبلة میں شامی سیکیورٹی
دسمبر
دوست تین بار کال یا میسج کا جواب نہ دیں تو انہیں بلاک کردیتی ہوں، بشریٰ انصاری
?️ 14 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی
مارچ
فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی فوج کی بربریت
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:یروشلم میں عینی شاہدین نے دو فلسطینی بچوں کے رونے کی
جولائی
کشتیوں پر حملوں کا اصل مقصد وینزویلا کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے: وائٹ ہاؤس
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف سوزی وائلز نے میگزین وینٹی
دسمبر
یوکرینی اعلی عہدہ دار روس کے جاسوس
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:یوکرینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے حساس عہدوں
جولائی