🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)ملک میں جاری توانائی کے بدترین بحران پر قابو پانے کے لئے بڑے اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ نجی ٹی وی نے وزارت پاور کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ملک بھر کے کمرشل فیڈرز شام 7 سے 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے سمری تیار کرلی گئی ہے جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی ۔
بتایا گیا ہے کہ ہے کہ اقدام سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی اور ان کمرشل فیڈرز پر دن میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اس کے ساتھ شام 7 بجے سے 11 بجے تک زرعی ٹیوب ویل فیڈرز کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس کے نتیجے میں 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت پاور کا کہنا ہے کہ اس وقت توانائی بحران کا واحد حل یہی ہے ، پیپلزپارٹی کے سابقہ دور میں بھی ان تجاویز پرعمل ہوا تھا اور اسی ہفتے وزیر اعظم سے حتمی منظوری لے لی جائے گی تاہم لاہور کے تاجروں نے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی ہے۔
خیال رہے کہ تاجروں نے شام 7 بجے مارکیٹیں بند کرنے سے انکار کر دیا تھا ، آل پاکستان انجمن تاجران نے شام 7 بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ، صدر اجمل بلوچ نے حکومت کی طرف سے انرجی کنزرویشن کے لیے اعلان کردہ اقدامات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار شام 7 بجے بند نہیں کریں گے ، حکومت تاجر برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات کھڑی کرے ، ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہو رہی ہے ، حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے ، اتنی شدید گرمی میں خریدار کا نکلنا ممکن ہی نہیں ، خریدار شام سے پہلے گھر سے خریداری کے لیے نہیں نکلتا لہذا صبح دکانیں کھولنے کی تجویز ناقابل عمل ہے۔
مشہور خبریں۔
مأرب داعش ، سعودی عرب اور امریکہ کا مشترکہ گڑھ
🗓️ 22 فروری 2021سچ خبریں:داعش دہشت گرد گروہ کے حالیہ بیان سے یہ ظاہر ہوا
فروری
Mount Rinjani to be closed following the Lombok earthquake
🗓️ 26 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
امریکی کانگریس پر حملے کا معاملہ سیاست بازی کا شکار
🗓️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی کانگریس پر حملے کی برسی اس ہفتے آ رہی ہے
جنوری
بعد میں پتا چلتا ہے جن کی شادیاں نہیں چل رہی تھیں، وہ کہیں اور بھی چل رہے تھے، جویریہ سعود
🗓️ 5 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ جن افراد
جون
پاکستان مقامی سطح پر کورونا ویکسین تیار کرنے میں کامیاب
🗓️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے کورونا ویکسین کے حوالے سے اہم کامیابی حاصل
مئی
کیا اسرائیل جنگ ہار چکا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
🗓️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صیہونی قلمکار کے مطابق صیہونی حکومت کے لیے جنگ
اپریل
سندھ حکومت نے عید کے موقع مزید پابندیاں عائد کر دیں
🗓️ 6 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی
مئی
مزاحمتی تحریک کے خودکش ڈرون صہیونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
🗓️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی جو ہر روز مزاحمت کو روکنے سے زیادہ خوفزدہ ہوتے
اکتوبر