?️
سچ خبریں:یمن جنگ میں شکست کی تلافی کے لیے سعودی عرب کے غیر عقلی اقدامات نے خطے میں اس کی پوزیشن کی واپسی کا راستہ مشکل سے مشکل بنا دیا ہے۔
یمن جنگ کے خاتمے اور سعودی عرب کی پے در پے شکستوں نےاس ملک کو اس جنگ میں اپنے نقصانات کا حساب کتاب کرنے کے مرحلے میں ڈال دیا ہے اور وہ کم سے کم نقصان کے ساتھ اس سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے۔علاقائی تزویراتی امور کے ماہر امین محمد حطیط نے اپنے ایک کالم میں یمن جنگ میں سعودی عرب کی بھاری شکست کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہےکہ 2015 میں سعودی عرب کے حکمران نے یمن پر حملہ کرنے کے لیے اپنے لڑاکا طیارے بھیجےاور یمنیوں کے خلاف تباہ کن جنگ کا آغاز "عزم کا طوفان” کے نام سے کیا گیا۔
انھوں نے لکھا کہ اس وقت سعودی عرب کا خیال تھا کہ اس جنگ میں اپنے اہداف کا حصول آسان اور یقینی ہے اور یمن کی تیل اور گیس کی دولت کے سعودی عرب کے ہاتھوں میں آنے نیز باب المندب اور بحیرہ احمر پر اس کے تسلط کو صرف کچھ ہفتوں کی ضرورت ہوگی، سعودی عرب کے اس عزائم کو امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے تقویت ملی اور سعودیوں کے ذہنوں میں یہ وہم پیدا ہوا کہ وہ اتنے طاقتور ہیں کہ کوئی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
خاص طور پر یمن جنگ کے آغاز سے ہی خطے میں مزاحمت کا محور عراق اور شام میں دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا تھا اور ہر طرف سے دباؤ میں تھالہذا یہ خطے میں اپنے اہداف کے حصول کا سب سے بڑا موقع ہے خاص طور پر مزاحمت کے خلاف ، اگر یہ ضائع ہو گیا تو اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہو گا۔
جب کہ سعودی عرب، تباہ کن یمن جنگ کے رہنما کے طور پریہ سمجھتا تھا کہ اس جنگ سے حاصل ہونے والی غنیمتوں میں اس کا کوئی شریک نہیں ہے،تاہم ایسانہیں ہوابلکہ متحدہ عرب امارات کے اتحادی اور یقیناً سعودی عرب کے اصل حریف ہونے کی خواہش یمن کے خلاف جارحیت میں ریاض سے کم نہ تھی۔


مشہور خبریں۔
اسٹیبلشمنٹ انتخابات سے ’سخت خوفزدہ‘ ہے، عمران خان
?️ 4 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جہاں ایک جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ
اگست
جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کے آگے لیٹ گئے، عمران خان
?️ 2 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران
ستمبر
اشتعال انگیز دن آنے والے ہیں:حماس
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیرون ملک سیاسی دفتر کے سربراہ
مارچ
عراق کے خلاف نیا امریکی منصوبہ
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی جہاد اور تعمیراتی تحریک کے سکریٹری جنرل نے عراق
جولائی
امریکی یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا
?️ 16 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں موجود یہودیوں نے اسرائیل کے خلاف ایک
جولائی
افغانستان میں یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلبا کے قافلے پر حملہ
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان میں البیرونی یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء کے قافلے پر
مئی
بائیڈن کے فوری طور پر مستعفی ہونے پر زور؛ وجہ ؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی پولنگ سینٹر کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے
جولائی
غزہ میں نسل کشی جاری؛ مزید 100 فلسطینی شہید
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: فلسطینی ہسپتالوں کے ذرائع کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں
اگست