چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بننے کی دوڑ میں تیزی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میدان میں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کی دوڑ میں تیزی آگئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے لیے امیدوار نامزد کردیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی اپنا امیدوار میدان میں کھڑا کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 جون کو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے ملاقات کی، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری سے ملاقات کی۔

ذکا اشرف کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے جبکہ نجم سیٹھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں اور دونوں سیاسی پارٹیاں پی سی بی کے پیٹرن اِن چیف وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے نامزد کردہ امیدواروں کی منظوری کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے تحت ملک کا وزیر اعظم بورڈ کا پیٹرن اِن چیف ہوتا ہے اور پی سی بی کے آئین کے مطابق وزیراعظم اپنے دو نمائندے بورڈ آف گورنرز میں نامزد کرسکتے ہیں۔

نجم سیٹھی کو گزشتہ سال دسمبر میں 14 رکنی عبوری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا تاکہ وہ اگلے 4 ماہ میں پی سی بی چیئرمین کے الیکشن کے انعقاد تک پی سی بی کے معاملات کی نگرانی کر سکیں۔

تاہم کمیٹی عدالتی مقدمات اور کلب آپریٹرز کی مبینہ دھاندلی کی وجہ سے ابھی تک الیکشن مکمل نہیں کرا سکی جس کے نتیجے میں کمیٹی نے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے لیے الیکشن 20 جون تک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم اس دوران اختلافات بھی سامنے آئے جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) نجم سیٹھی کو جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی ذکا اشرف کو پی سی بی کا سربراہ بنانا چاہتی ہیں۔

باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کا مؤقف ہے کہ چونکہ بین الصوبائی رابطے کی وزارت ان کو دی گئی ہے اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اتحادی حکومت ہے اس لیے یہ ان کا حق ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا سربراہ انہی کا امیدوار ہونا چاہیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ ’یہ عجیب بات ہے کہ عبوری کمیٹی (جسے آزادنہ اور منصفانہ الیکشن کرانے کا حکم دیا گیا تھا) نے ابھی تک کچھ نہیں کیا اور اب نجم سیٹھی پی سی بی کا نیا چیئرمین بننا چاہتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو ہم مزاحمت کریں گے کیونکہ ذکا اشرف ہمارے امیدوار ہیں‘۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری (جن کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے بھی ہے) نے تصدیق کی کہ ذکا اشرف کو ان کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے ڈان کو بتایا کہ وزارت نے پہلے ہی ذکا اشرف کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم آفس کو بھیج دی، ہم نجم سیٹھی کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہمارا امیدوار کون ہے، میں نے آج ان کے ساتھ ملاقات کی ہے تاکہ کرکٹ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی جاسکے’۔

نجم سیٹھی کی حمایت کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں بی سی پی کا سربراہ منتخب کر دیا جائے کیونکہ ان کے سابقہ دور میں ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوئی تھی اور حال ہی میں انہوں نے ایشیا کپ کی میزبانی سے متعلق معاملات حل کرنے میں حکمت عملی پیش کی۔

نجم سیٹھی کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد رپورٹس میں بتایا گیا کہ نجم سیٹھی اور سپریم کورٹ کے وکیل مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کیا گیا ہے، لیکن وفاقی حکومت کے ایک سینئر بیوروکریٹ نے ڈان کو بتایا کہ ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آنے والے دنوں میں اپنے نامزد امیدواروں کا اعلان کریں گے، مصطفیٰ رمدے کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم نجم سیٹھی کے نام پر پیپلز پارٹی کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ایک اہم صیہونی یونیورسٹی میں آتشزدگی

?️ 3 مئی 2021سچ خبریں:میڈیا نے صیہونی حکومت کی عبرانی زبان کی سب سے اہم

شمالی کوریا کی جنوبی کوریا کی جانب سے جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرنے کی درخواست مسترد

?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں:شمالی کوریا نے اپنے جنوبی پڑوسی کی جانب سے کورین جنگ

پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

?️ 1 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف

ایک اپوزیشن جماعت کو ’مجرم‘ قرار دے کر شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، الہان عمر

?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے

گوانتاناموبے سے 2 پاکستانی قیدی ملک منتقل

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:پاکستانی خبر رساں ذرائع نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے

کراچی: تاجر کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار گرفتار

?️ 4 ستمبر 2023سندھ:(سچ خبریں) سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے

"ٹیکا” اور وسطی ایشیا میں ترکی کا ثقافتی اثر؛ عثمانی میراث یا ترقیاتی تعاون؟

?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: وسطی ایشیا کے ترک زبان بولنے والے ممالک میں ٹیکا

عراق کا ریاض دمشق مفاہمت کا خیر مقدم

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:عراقی وزارت خارجہ نے سعودی عرب اور شام کے درمیان قریبی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے