?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف توہین عدالت کے جرم میں سزا کے طور پر نااہل ہو سکتے ہیں، سینئر وکلاء نے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔سینئر وکلا نے اس متعلق قانونی رائے کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود بھی چودہ مئی کو پاکستان میں الیکشن نہیں کرائے گئے، توہین عدالت کی دفعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہو سکتے ہیں۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملہ میں کمزوری نہیں دکھانی چاہیے اگر نااہل نہ کیا تو سپریم کورٹ کا اپنا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔اگر نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہو سکتا ہے تو شہباز شریف کے ساتھ کیوں نہیں ہوسکتا۔سینئر وکیل علی ظفر نے بھی کہا کہ جب عدالت کا حکم نہیں مانا جاتا تو پھر ایک ہی راستہ ہوتا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف توہین عدالت کے جرم میں سزا کے طور پر نااہل ہو سکتے ہیں۔میرے خیال سے عدالت پہلے نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ کرے گی اور اس کے بعد ہی توہین عدالت کی کارروائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کو 15 مئی 2023 پیر کو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی سپیشل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ 4 اپریل کو عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبہ پنجاب میں 14 مئی کو الیکشنز کرانے کا حکم دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
شام میں امریکہ کی موجودگی دمشق اور ماسکو کے لئے درد سر
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: لبنانی محقق اور مصنف ڈاکٹر ہادی رزق نے کہا
اکتوبر
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناءاللہ کو نوٹس جاری
?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈی آر او
نومبر
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر
دسمبر
مسلسل حملوں کے باوجود فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے تباہ شدہ گھروں میں واپسی
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی اور
اپریل
ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے
?️ 9 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا ہے
جون
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر گفتگو
?️ 4 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے
مئی
انسٹاگرام نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کر دی
?️ 21 اکتوبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کے حوالے سے انسٹاگرام
اکتوبر
ڈبلن کی طلباء تحریک کی اہم کامیابی
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: ڈبلن یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صیہونی سرمایہ کاروں کے
مئی