سینئر وکلاء نے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف توہین عدالت کے جرم میں سزا کے طور پر نااہل ہو سکتے ہیں، سینئر وکلاء نے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔سینئر وکلا نے اس متعلق قانونی رائے کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود بھی چودہ مئی کو پاکستان میں الیکشن نہیں کرائے گئے، توہین عدالت کی دفعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہو سکتے ہیں۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملہ میں کمزوری نہیں دکھانی چاہیے اگر نااہل نہ کیا تو سپریم کورٹ کا اپنا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔اگر نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ہو سکتا ہے تو شہباز شریف کے ساتھ کیوں نہیں ہوسکتا۔سینئر وکیل علی ظفر نے بھی کہا کہ جب عدالت کا حکم نہیں مانا جاتا تو پھر ایک ہی راستہ ہوتا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف توہین عدالت کے جرم میں سزا کے طور پر نااہل ہو سکتے ہیں۔میرے خیال سے عدالت پہلے نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ کرے گی اور اس کے بعد ہی توہین عدالت کی کارروائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کو 15 مئی 2023 پیر کو سماعت کے لئے مقرر کیا گیا تھا۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ کا تین رکنی سپیشل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ 4 اپریل کو عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبہ پنجاب میں 14 مئی کو الیکشنز کرانے کا حکم دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

مغربی تسلط کا دور ختم ہو ا: انگلینڈ کے سابق وزیر اعظم کا اعتراف

?️ 17 جولائی 2022سچ خبریں:    برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اعتراف کیا

شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر امریکی حملہ

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:امریکی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کے

اسرائیل کے لئے امریکہ کی امداد کا سلسلہ جاری

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

?️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو

وائٹ ہاؤس نے اسرائیل کے خلاف پیلا کارڈ اٹھایا

?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں:سرخی کے تحت ایگور سبوٹین نے Nezavisimaya Gazeta میں اسرائیل کی

شام کی عمر آئل فیلڈ میں دھماکہ

?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:شام میں عمر آئل فیلڈ جہاں امریکی فوجی اڈہ واقع ہے،

شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا

?️ 17 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا کے سیکریٹری

خالد مشعل کورونا میں مبتلا

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو چیف خالد مشعل کورونا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے