?️
کراچی (سچ خبریں) یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی اداکاروں نے بھی قوم کو آزادی کی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے پیغامات شیئر کئے ہیں جن میں بعض نے تصاویر شیئر کی ہیں اور بعض اداکاروں نے ویڈیو کلیپ شیئر کی ہیں اور جوش و جذبے کے ساتھ جشن ملی میں شریک پوری قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے شوہر و اداکار دانش تیمور کے ساتھ یومِ آزادی کی مناسبت سے ہرے اورسفید رنگ کا لباس پہنےایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئےسب کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ۔
اداکار ہمایوں سعید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرآزادی کے 74 سال مکمل ہونے کے بارے میں ایک ویڈیو کلپ شیئرکرتے ہوئے آزادی کی مبارک باد دی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یوم آزادی مبارک۔ اللہ ہمارے پیارے ملک اور اس کے لوگوں کو امن اور خوشحالی سے نوازے۔ ہم متحد رہتے ہوئے مشکلات کا مقابلہ کریں ، ہم اپنے ایمان پر ثابت قدم رہیں اور نظم و ضبط کے لیے کوشش کریں۔
اداکارہ زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیوشیئر کی ہے ، جس میں وہ یومِ آزادی کے حوالے سے ہرے اور سفید رنگ کا لباس پہنے گاڑی میں سفر کرتے نظر آرہی ہیں۔انہوں نے اس ویڈیو میں سب کو یومِ آزادی کی مبارکباد بھی دی۔اداکارہ سونیاحسین نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ، ویڈیو میں اداکارہ نےسب کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا لیزر دفاعی نظام آئرن بیم ہیک ہو گیا
?️ 28 اکتوبر 2025اسرائیل کا لیزر دفاعی نظام آئرن بیم ہیک ہو گیا ایک ہیکر
اکتوبر
لاہور کی شوبز انڈسٹری میں پروفیشنل ازم کی کمی ہے، بشریٰ انصاری
?️ 10 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ
دسمبر
محمد یونس بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ بنے
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: فوجی رہنماؤں، طلباء مظاہرین اور سول سوسائٹی کے اراکین سے
اگست
امریکی کمپنی کا چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے کے لئے ناسا کے ساتھ معاہدہ
?️ 12 جولائی 2021نیویارک(سچ خبریں)چاند پر انسانی بستیاں تعمیر کرنے کا ٹھیکہ ہتھیاروں کی تیاری
جولائی
امریکہ کے لیے 2022 ایک مشکل سال
?️ 26 دسمبر 2021موجودہ حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 میں امریکہ کو بڑے
دسمبر
عرب ممالک کو مغربی پابندیوں کی کوئی پرواہ نہیں: لاوروف
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعے کے روز کہا
جون
سوڈان کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے
مئی
’تیرے بن‘ ڈراما: خاتون کا مرد کے منہ پر تھوکنا اور ممکنہ ازدواجی عصمت دری
?️ 20 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے شائقین کو
مئی