?️
لاہور: (سچ خبریں) سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرموں کی جیل منتقلی کا عمل شروع ہوگیا، 11 مجرموں کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 11 مجرموں کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا ہے، جیل منتقل کیے گئے 7 مجرموں کو 10 سال قید بامشقت، دو مجرموں کو 6 سال، ایک کو 4 سال اور ایک کو 2 سال قید ک سزا سنائی گئی۔
حکام کے مطابق 8 سزایافتہ مجرموں کا تعلق لاہور ، ایک کا اسلام آباد ، ایک راولپنڈی اور ایک کا نوشہرہ سے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے مجرمان کوٹ لکھپت جیل میں سزا مکمل کریں گے، کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے جانے والوں میں لاہور کا علی شان، جان محمد خان، ضیا الرحمٰن، فہیم حیدر، محمد حاشر، عاشق خان، بلاول منظور شامل ہیں۔
کوٹ لکھپت جیل منتقل کیے جانے والے دیگر مجرموں میں اسلام آباد کا عبدالہادی، راولپنڈی کا عمران محبوب اور نوشہرہ کا داؤد خان بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 21 دسمبر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے پہلے مرحلے میں سانحہ 9 مئی کے 25 ملزموں کو سزا سنانے کا اعلان کیا تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق 9 مئی 2023 کو قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے، 9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں سیاہ باب رکھتے ہیں، مجرمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد اکٹھے کیے گئے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کی سزاؤں کا فیصلہ قوم کے لیے انصاف کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے، 9 مئی کی سزائیں اُن تمام لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہیں جو چند مفاد پرستوں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیاسی پروپیگنڈے اور زہریلے جھوٹ کا شکار بننے والے لوگوں کے لیے یہ سزائیں تنبیہ ہیں کہ مستقبل میں کبھی قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔


مشہور خبریں۔
ریاض نے ہیگ کے ووٹ کا خیر مقدم کیا
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے فلسطینی سرزمین میں تل
جولائی
چین کی امریکہ مخالف کاروائی
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن
جنوری
امریکہ کی یوکرین کو مزید تین ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی مدد
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے جمعے کو یوکرین کے
جنوری
شام کے صوبے الحسکہ کی جیل میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شام کے شہر
فروری
صیہونیوں کو چھوڑکر شیعوں کو قتل کرتے ہو:مقتدا صدر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: سائرون اتحاد کے سربراہ مقتدا صدر نے اپنے ٹویٹر پیج
مارچ
صہیونی کابینہ اور آبادکاروں پر پابندی عائد کی جائے: بیلجیم
?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں:بیلجیم کے وزیر خارجہ نے صہیونی حکومت کی کابینہ اور صہیونی
جولائی
ہمارے پاس امریکی باتیں سننے کا وقت نہیں:روس
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیر
جولائی
فوجی مداخلت سے تیل کی لوٹ مار تک؛ امریکہ نے وینزویلا کے وسائل پر کیسے قبضہ کیا؟
?️ 9 اگست 2026سچ خبریں: 3 جنوری 2026 کو وینزویلا پر امریکی جارحانہ حملہ اور اس
اگست