?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ شادی کے بعد جلد ہی اپنے کام پر واپسی کرنے جا رہی ہیں اداکارہ اپنے پراجیکٹس کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کرنے والی ہیں اس حوالے سے کترینہ کیف نے گنیش ہیج کے کوریوگرافی کیے اپنے نئے ڈانس نمبر کی تیاری شروع کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کترینہ کیف، اداکار سدھانت چترویدی اور ایشان کھتر کے ساتھ نئے گانے’فون بھوت‘ کی شوٹنگ کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ کترینہ کیف نے گنیش ہیج کے کوریوگرافی کیے اپنے نئے ڈانس نمبر کی تیاری شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے تقریباً تمام فلمسازوں نے اپنی پروڈکشنز روک دی تھیں کیونکہ ممبئی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔تاہم، اب کورونا کے کیسز میں نمایاں کمی سامنے آنے کے بعد بھارت میں فلموں کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ہورہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، تمام فلموں کی عکس بندی جو کہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر روکی گئی تھی اس مہینے کے آخر تک دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں کترینہ کیف اور وکی کوشل راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ملک سلمان کا ایران کو خفیہ پیغام
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے اعلیٰ حکام
مئی
کیا صیہونی نئے انتفاضے کے خوف سے پریشان ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے عیلی میں آپریشن کے
جون
حزب اللہ نے لبنان کو صیہونی دشمن اور داعش سے بچایا ہے: جبران باسل
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:بیروت میں حالیہ واقعات کے سلسلے میں حزب اللہ اور امل
اکتوبر
سعودی زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر کمی کا شکار
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران سعودی عرب
مارچ
سعودی اتحاد کا ترجمان صیہونی فوج کا ترجمان لگتاہے:انصاراللہ
?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے رکن نے
دسمبر
نفتالی بینیٹ نےاسرائیل حکومت کو دہشت گرد قرار دیا
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان آپریشن کی ناکامی کی وجہ سے پیدا ہونے والے
دسمبر
ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں میں لگاتار اضافہ
?️ 7 فروری 2023ترکی اور شام میں پیر کی صبح آنے والے شدید زلزلے سے
فروری
فواد چوہدری نے پاکستانی خواتین کے لئے شاندار تحفے کا اعلان کیا
?️ 31 مئی 2021مکوآنہ (سچ خبریں) عمران حکومت کی زبردست پالیسیاں ، وفاقی وزیر سائنس
مئی