🗓️
لاہور: (سچ خبریں) معروف فلم لکھاری، ٹی وی میزبان اور اداکار واسع چوہدری کا کہنا ہے کہ دراصل پاکستانی فلم انڈسٹری بھارتی شوبز کی توسیع تھی، پہلے یہاں ایک ہی ملک ہوا کرتا تھا، فلموں میں کام کرنے والے لوگ بھی وہی تھے جو بعد میں کچھ پاکستان تو کچھ ہندوستان رہ گئے۔
واسع چوہدری نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے اپنی ’جوانی پھر نہیں آنی‘ سمیت دیگر فلموں پر بھارتی فلموں کی کاپی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ایسی باتیں احمقانہ ہیں اور ایسی باتوں کا جواب دینا بھی فضول ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ جب انہوں نے ’جوانی پھر نہیں آنی‘ فلم لکھی، تب ان پر تنقید کی گئی کہ انہوں نے بھارتی اسٹائل کو کاپی کیا لیکن انہوں نے کسی بھی تنقید کا جواب نہیں دیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ’جوانی پھر نہیں آنی‘ 6 سے 7 ماہ میں لکھ کر مکمل کی تھی جب کہ ہدایت کار ندیم بیگ کی بھی وہ ہدایت کردہ پہلی فلم تھی۔
ان کے مطابق ’جوانی پھر نہیں آنی‘ نے 32 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی لیکن اس سیریز کی دوسری فلم نے 50 کروڑ سے بھی زائد کمائی کی اور وہ سیریز کے طور پر فلمیں بنانے کے حق میں ہیں۔
واسع چوہدری نے پاکستانی فلموں پر بھارتی فلموں کی کاپی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل پاکستان اور یہاں کی فلم انڈسٹری ہی بھارت کی توسیع ہے۔
انہوں نے دلیل دی کہ تقسیم سے قبل یہاں ایک ہی ملک تھا اور شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے لوگ بھی وہی تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ تقسیم کے بعد پاکستان کی فلم انڈسٹری دراصل بھارتی شوبز انڈسٹری کی توسیع تھی۔
فلم لکھاری نے کہا کہ پاکستان کی پہلی فلم ’تیری یاد‘ جو کہ 1948 میں ریلیز ہوئی تھی، اس میں بھی وہی اسٹائل تھا جو کہ اس وقت کی بھارتی فلموں میں ہوتا تھا، کیونکہ تقسیم سے قبل ہندوستان اور پاکستان کے لوگ ایک ہی تھے، ان کی سوچ اور کام کرنے کا طریقہ بھی ایک ہی تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی فلموں کا کلچر اور اسٹائل ایک ہی تھا، ماضی میں مرحوم وحید مراد اور ندیم بھی درختوں کے گرد اسی طرح رقص کیا کرتے تھے جس طرح بھارتی اداکار کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں بھی پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ شامل ہوتے رہے ہیں لیکن وہ ایسے گانوں کو فلم کا حصہ بنانے کےحق میں نہیں۔
واسع چوہدری کے مطابق آئٹم سانگ کو ’اسپیشل سانگ‘ کہا جاتا تھا لیکن اسے بھارتی فلم انڈسٹری نے ’آئٹم‘ کا نام دیا اور ہم نے اسی نام کو کاپی کیا، کیوں کہ ہم محنت نہیں کرتے، ہم نے اس کے لیے دوسرے متبادل لفظ کی تلاش بھی نہیں کی۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ فلموں میں آئٹم سانگ شامل کرنے کے حق میں نہیں۔
میزبان اور اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ فلموں میں بہت زیادہ بولڈ رومانوی مناظر دکھانے کے حق میں بھی نہیں، جو کام گلے لگنے سے ہوسکتا ہے، اس کے لیے بوس و کنار دکھانا کیوں لازم ہے؟
انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہیرو اور ہیروئن کے درمیان رومانس دکھاتے وقت پس منظر میں عاطف اسلم کا رومانوی گانا چلے اور دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ملا کر دکھایا جانا چاہیے، بہت زیادہ بولڈ مناظر دکھانے کی ضرورت نہیں۔
مشہور خبریں۔
عرب لیگ کے بیان پر حماس کا شدید ردعمل
🗓️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے فلسطینی عوام کے مفادات کو اولین
فروری
انگلینڈ ایک ناکام ملک ہے: لز ٹرس
🗓️ 21 فروری 2025سچ خبریں: انگلستان کی سابق وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنے ایک نوٹ
فروری
امریکہ کی برجام میں واپسی پابندیاں اٹھانا ہے، بائیڈن کے دستخط کی کوئی اہمیت نہیں
🗓️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اقوام متحدہ کی
نومبر
کشمیریوں کی جدوجہد میں ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے: وزیر اعظم
🗓️ 5 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے
اگست
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
🗓️ 19 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بینک گروپ،
اپریل
اصول کے تحت پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا حصہ نہیں بن رہے، مولانا فضل الرحمٰن
🗓️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور
اپریل
گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
🗓️ 27 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
دسمبر
فیس بک نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نئی مہم کا آغاز کر دیا
🗓️ 14 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی
اپریل