?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار محمود اسلم نے ماضی میں اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے خطرناک اثرات بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے مرنے کی جھوٹی خبر سننے کے بعد ان کے دوستوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جب کہ دوست، بیوی، بیٹی اور بھائی انہیں فون کالز کرتے رہے۔
محمود اسلم حال ہی میں ’سنو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ماضی میں اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ کسی کی بھی موت کی جھوٹی خبر پھیلانا غلط کام ہے، ہر مذاق برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن موت کی خبر پھیلانے کا مذاق ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی موت کی خبر ایسے وقت میں پھیلائی گئی تھی جب وہ مکمل طور پر ٹھیک ٹھاک تھے اور شوٹنگز میں مصروف تھے لیکن اپنے گھر سے دور تھے۔
اداکار کے مطابق ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے بعد ان کے ساتھی اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسرز پریشان ہوگئے اور انہوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، انہیں یقین نہیں آیا کہ کیسے ان کی موت ہوئی اور پھر انہیں فون کالز بھی کرتے رہے۔
محمود اسلم کا کہنا تھا کہ جس دن کی ان کی موت کی جھوٹی خبر پھیلی، وہ پوری رات نہیں سو سکے، فون پر آنے والی کالز پر بات کرتے ہوئے ہر کسی کو اپنے زندہ ہونے کا یقین دلاتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ایک بھائی علیل ہیں، انہیں متعدد بیماریاں ہیں، وہ بھی ان کی موت کی خبر سن کر صدمے میں چلے گئے اور انہیں فون کرکے ان کے ساتھ روتے رہے، ان کی لمبی زندگی کی دعائیں کرتے رہے۔
سینئر اداکار کے مطابق ان کی بیٹی کو ان کے سسرال والوں نے جب ان کی موت کی خبر سنائی تو انہیں یقین ہی نہیں آیا، انہوں نے اپنی ماں کو فون کیا، والدہ نے بیٹی کو یقین دلایا کہ ان کے والد کی موت کی خبر جھوٹی ہے لیکن انہیں یقین نہیں ہو رہا تھا۔
اداکار نے کہا کہ موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے بعد، دوست، بیوی، بیٹی، بھائی اور بیرون ممالک رہنے والے رشتے دار بھی انہیں فون کالز کرتے رہے اور وہ ہر کسی سے بات کرکے انہیں یقین دلاتے رہے کہ ان کے حوالے سے پھیلائی گئی خبر جھوٹی ہے۔
محمود اسلم نے میڈیا اور خصوصی طور پر سوشل میڈیا والوں سے اپیل کی کہ وہ کسی کے بارے میں بھی ایسی جھوٹی خبر نہ پھیلایا کریں، ایسی خبر سن کر کوئی صدمے میں بھی جا سکتا ہے اور بہت بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
دل کا برقی نظام ڈیجیٹل شکل میں تیار کرنے میں کامیابی
?️ 26 ستمبر 2025سانتیاگو: (سچ خبریں) محققین نے پہلی بار انسانی دل کے برقی نظام
ستمبر
بینیٹ کی کابینہ ایرانیوں کے خلاف بزدل ہے: نیتن یاہو
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: نیتن یاہو نے Knesset میں Likud پارٹی کے اجلاس
مارچ
ایران کے حملے؛ 12 دنوں میں صیہونی ریاست میں 20 ہزار بار سائرن
?️ 26 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جوابی کارروائی وعدہ صادق 3 کے دوران اسرائیل
جون
نئے برطانوی بادشاہ کے شاہکار
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد انگلستان کے
ستمبر
سعودی حکومت کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ رویے کے حماس ریاض تعلقات پر اثرات
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ مسئلۂ فلسطین کی
اگست
افریقی رہنماؤں نے استعمار کا مقابلہ کیسے کیا؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: افریقہ میں نوآبادیاتی مخالف تحریکیں 19ویں صدی کے آخر اور
اگست
فرانس میں بڑھتے اعتراضات؛حکومت پریشان
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: فرانس میں مظاہروں کی مسلسل بڑھتی ہوئی لہر کے بعد
جولائی
پیوٹن کی درخواست پر بشار اسد اور اردوغان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے ترک میڈیا کے حوالے
اگست