?️
اسلام آباد (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کسانحہ مری پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحۂ مری کی تصاویر دیکھ کر اُن کا دل اُداس ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔’میری دعائیں ان خاندانوں کے لیے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مری کی تصاویر دیکھ کر دل اُداس ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میری دعائیں ان خاندانوں کے لیے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔‘صبا قمر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’انتہائی سخت موسمی حالات میں سفر کرنے سے پہلے براہِ کرم ٹریول ایڈوائزری چیک کریں۔
واضح رہے کہ ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، پنڈی، مردان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو طوفانی برف باری میں موت نے آغوش میں لے لیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ برف میں گاڑی کا سائلنسر دھنس جائے تو گاڑی میں زہریلی گیس کاربن مونو آکسائیڈ پھیل سکتی ہے، جس کی کوئی بو نہیں ہوتی، مری میں اموات کا سبب ممکنہ طور پر یہی گیس بنی ہے۔اس سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، مری میں جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حملے پر حماس کا ردعمل
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے دمشق میں اسلامی
اپریل
نیتن یاہو اسرائیل کو پہنچنے والی تباہی کے ذمہ دار
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے اداریے میں آج 8 اکتوبر بروز
اکتوبر
ہمارا موقف شام کی خودمختاری کا تحفظ ہے: اردگان
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہم شام
دسمبر
فرانس میں کرسمس منانے کا انوکھا انداز؛سیکڑوں گاڑیاں راکھ کا ڈھیر
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:فرانس حالیہ دنوں سیاسی اور سماجی بے چینی کے دور سے
جنوری
اسرائیل کا عرب مصالحتی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب سے ایک مکمل سکیورٹی وفد
فروری
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں صیہونی حکمرانوں میں اختلاف
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے جنگی کابینہ کے اجلاس میں نیتن
مئی
پاکستانی فوج کے ساتھ سعودی فوج کی بحری اور فضائی مشقیں
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سعودی بحریہ اور
اکتوبر
سندھ میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے
?️ 9 جنوری 2022کراچی(سچ خبریں) سندھ میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہونے
جنوری