🗓️
کراچی ( سچ خبریں)سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے آسٹریلیا کی جانب سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی جیت کے بعد اس کے کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔
شنیرا اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ’آسٹریلیا کو بہت بہت مبارک ہو، کیا ناقابلِ یقین جیت ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’ویسے مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا کی جیت پر پاکستان سے بھی مبارکبادیں آ رہی ہیں۔‘آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’آسٹریلیا کی جیت پر خوش ہونے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔‘
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا پہلی مرتبہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کا چیمپئن بن گیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔
واضح رہے کہ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو کپتان ایرون فنچ کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا، لیکن مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان لگی 92 رنز کی شراکت نے میچ کا پانسہ کینگروز کے پلڑے میں کردیا۔
مشہور خبریں۔
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
🗓️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس
مارچ
ہماری حکومت بھارت سے دوستانہ تعلقات کی خواہشمند ہے: وزیر خارجہ
🗓️ 4 اپریل 2021ملتان(سچ خبریں)وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت
اپریل
ڈیموکریٹک ووٹرز بھی بائیڈن سے مایوس
🗓️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: پیر 10 جولائی کو جاری ہونے والے نیویارک ٹائمز/سینا
جولائی
مسجد اقصیٰ میں ممکنہ کشیدگی میں اضافے کے باعث صیہونی فوج الرٹ
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوج نماز جمعہ
اپریل
امریکہ اور سعودی عرب انتخابات میں اندرونی فتنہ انگیزی کے خواہاں
🗓️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نبیل ذوق نے
اپریل
پاک ۔ ایران سرحدی پوائنٹس کی بندش پر تاجروں کا احتجاج
🗓️ 19 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) رخشان اور مکران ڈویژن کے مختلف سرحدی ٹاؤنز میں
نومبر
اپوزیشن رہنماوں نے بھی اسرائیل کی مذمت کی
🗓️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، حکومتی وزرا سمیت
مئی
بائیڈن کے سر پر لٹکتی ایک اور تلوار
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس میں کچھ ریپبلکن نمائندوں کی طرف سے جو بائیڈن
جون