کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا، لڑنا جھگڑنا احتجاج نہیں۔ اعظم نذیر تارڑ

?️

لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا اور لڑنا جھگڑنا احتجاج نہیں کچھ اور ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے صحافی نے استفسار کیا کہ احتجاج دونوں جانب سے ہوا لیکن معطل اپوزیشن ارکان ہوئے، حکومتی ارکان ذرا بھی نہیں ہٹے۔ وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ جہاں کوئی بھی اپنی لائن کراس کرتا ہے تو ہم انھیں سینٹر میں بٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ غلط ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج آپ کا حق ہے، لیکن کرسیاں مارنا، مائیک اکھاڑنا، لڑنا جھگڑنا یہ احتجاج نہیں کچھ اور ہے، میرے خیال سے قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے۔

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ مجھے یقین ہے اسپیکر صاحب نے جمہوری روایات کو زندہ رکھنے کےلیے ایسا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ گھر میں بھی بڑے کا رول ہوتا ہے اسے سامنے رکھتے ہوئے ہی کوئی بہتر راستہ نکالنا پڑتا ہے۔

مشہور خبریں۔

چین تائیوان کے معاملے میں ٹرمپ سے امتیاز لینے کی کوشش میں: امریکی میڈیا

?️ 1 اکتوبر 2025وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق چین کے صدر شی جین پنگ تائیوان

الحیاہ: ہم نے جنگ کو روکنے کی پوری کوشش کی۔ ہم ایران کے شکر گزار ہیں

?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے

اسرائیلی فوج کی طرف سے شہر صور پر وسیع پیمانے پر حملے

?️ 28 مئی 2026 سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے لمحات قبل جنوبی لبنان کے شہر صور

عمر کا حقیقی پتا لگانے کے لیے انسٹاگرام میں اے آئی ٹول کا استعمال

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: سوشل ویب سائٹ کمپنی میٹا نے صارفین کی حقیقی عمر

یمن دوسروں کے لیے خطرہ نہیں: عبدالسلام

?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:محمد عبدالسلام نے اشارہ کیا کہ ہم ان تمام لوگوں کو

غزہ میں غذائی بحران کی شدت، عالمی ادارۂ صحت کا انتباہ

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:عالمی ادارۂ صحت نے غزہ میں قحط کی بڑھتی ہوئی صورتحال

وزیر ریلوے کا کراچی روہڑی ٹریک بنانے کا اعلان

?️ 6 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ

سعودی تاریخ کی سب سے زیادہ تفرقہ انداز سیاسی شخصیت

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے بن سلمان کی آل سعود خاندان کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے