بھارتی اداکارہ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ

بھارتی

?️

سچ خبریں: کولکتہ کی عدالت نے دھوکا دہی کے الزام میں بھارتی اداکارہ زرین خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ میں زرین خان کے خلاف کئی شکایتیں درج کرائی گئی تھیں، کیس کے تفتیشی افسر نے اداکارہ کے خلاف کولکتہ کی سیالدہ عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی تھی۔

زرین خان کے خلاف مقدمہ 2018 میں درج کیا گیا تھا، کولکتہ میں ایک پوجا کے 6 پروگراموں میں پرفارم نہ کرنے پر ان کے خلاف ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شکایات درج کرائی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا شاہ رخ خان کے بارے میں اہم انکشاف

عدالت کے بار بار نوٹس کے باوجود اداکارہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد اب ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے جب گرفتاری کے وارنٹ کے بارے میں زرین خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، میں بھی حیران ہوں اور اپنے وکیل سے اس حوالے سے رابطے میں ہوں، ان سے بات کرکے ہی معاملے کا علم ہوسکے گا’۔

زرین خان 2018 میں کولکتہ میں درگا پوجا کی تقریب کے دوران پرفارم کرنے والی تھیں تاہم منتظمین ان کی آمد کا انتظار کرتے رہے لیکن وہ نہیں آئیں۔

پولیس کے مطابق منتظمین نے بالی ووڈ اداکارہ اور ان کے مینیجر کے خلاف دھوکا دہی کی تحریری شکایت درج کرائی تھی۔

زرین خان اس وقت تو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہوگئیں، انہوں نے منتظمین پر غلط بیانی کرنے کا دعویٰ بھی کیا، انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انہیں منتظمین نے بتایا تھا کہ بنگال کے وزیراعلیٰ سمیت ہیوی ویٹ وزرا تقریب میں شرکت کریں گے تاہم اداکارہ کی ٹیم کو بعد میں پتا چلا کہ یہ شمالی کولکتہ میں ایک چھوٹے پیمانے کا ایونٹ تھا۔

مزید پڑھیں: میری پیدائش کے بعد ایک مہینے تک میرے والد نے میرا چہرہ نہیں دیکھا، بھارتی اداکارہ نے بتائی وجہ

زرین خان نے یہ بھی کہا تھا کہ فلائٹ ٹکٹ اور دیگر رہائش کے حوالے سے غلط بات چیت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں شو چھوڑنا پڑا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زرین خان نے شو کے منتظمین کے خلاف مقامی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

تحقیقات کے بعد زرین خان اور ان کے مینیجر کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی، مینیجر نے عدالت میں پیش ہو کر ضمانت کی درخواست کی تاہم اداکارہ نے نہ تو ضمانت کی درخواست کی اور نہ ہی عدالت میں پیش ہوئیں۔

مشہور خبریں۔

صہیونی حکومت کی ایران کے سامنے بے بسی؛تہران میں موجود المیادین کے رپورٹر کی زبانی

?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:تہران میں موجود المیادین کے رپورٹر نے رپورٹ دی ہے کہ

کویت کا پہلا مصنوعی سیارہ خلا میں کامیابی سے روانہ

?️ 2 جولائی 2021کویت سٹی(سچ خبریں) سائنسی میدان میں کویت نے اہم کامیابی حاصل کرتے

افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے روکے، وزیراعظم

?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت پر زور

جوابی کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف ہیں، اسحٰق ڈار

?️ 12 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے

نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی

?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے

مقبوضہ کشمیر: ایم ایل اے معراج کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے

?️ 9 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

حماس کا غزہ کے مستقبل میں مرکزی کردار

?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن غازی حمد

ٹرمپ نے نیتن یاہو کی عدالتی کارروائی میں مداخلت کر کے بڑی غلطی کی: صیہونی اخبار

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے