?️
کراچی (سچ خبریں) سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بُلند کرنے والی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے شادی سے متعلق بیان پر ردّعمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملالہ کے معاملے پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی ، انہوں نے صارفین سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی ملالہ کو چھوڑ کر فلسطین کے مسئلہ پر بات کریں۔
اس ضمن میں اُشنا شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔اُشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’میں ملالہ کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی ہوں۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’میں ملالہ کے بجائے فلسطین کے مسئلے پر گفتگو کرنا چاہتی ہوں۔‘
اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو بھی ملالہ کو چھوڑ کر فلسطین پر بات کرنی چاہیے۔واضح رہے کہ برطانوی فیشن میگزین ووگ کی ویب سائٹ پر ملالہ یوسفزئی کا انٹرویو شائع ہوا تھا جس میں انہوں نے شادی کے حوالے سے بھی گفتگو کی تھی۔
ووگ میگزین کے مطابق ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا کہ مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتا کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی شخص کا ساتھ چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات (نکاح کے کاغذات)پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ کیا یہ ساتھ صرف پارٹنرشپ پر مشتمل نہیں ہوسکتا؟


مشہور خبریں۔
نیو میکسیکو میں 4 افراد کے نسل پرستانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں تشویش
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کی ریاست نیو
اگست
توقع ہے طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی
ستمبر
اسرائیل سوریہ میں فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے: جنبلاط
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کے دروزی رہنما ولید جنبلاط نے حالیہ تنازعات کو
مئی
عالمی فنکاروں کو فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے، علی ظفر
?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں: مقبول گلوکار و اداکار علی ظفر نے متحدہ عرب امارات
نومبر
برکینا فاسو میں بغاوت پھر ناکام
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: برکینا فاسو کے فوجی حکام نے کہا کہ برکینا فاسو
ستمبر
حماس کے سیاسی سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کون تھے؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ فلسطین کے سابق وزیراعظم، حماس کے سیاسی سربراہ
جولائی
تاریخ نیتن یاہو کو مجرم قرار دے گی
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:ترک صدارتی شعبہ ابلاغیات کے سربراہ فخرالدین آلٹن نے مقبوضہ بیت
دسمبر
عراق سے امریکی انخلاء کا اعلان جھوٹا شو
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی کے سابق رکن
دسمبر