اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ’پینڈورا پیپرز‘ تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا، اب کہا جارہا ہے کہ ICIJ کی ایک اور تحقیق سامنے آرہی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے امیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ پاناما کی طرح پنڈورا لیکس میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے وزیر اعظم عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔
واضح رہے کہ تحقیقاتی صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیٹیو جرنلٹس (آئی سی آئی جے) نے ’پینڈورا پیپرز‘ کے نام سے نئی تحقیق جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان سمیت کئی ممالک کی اہم شخصیات کے مالیاتی راز فاش ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
زلفی بخاری اور شیخ رشید آمنے سامنے؛ وجہ؟
جون
اسرائیل میں سیاسی تعطل برقرار؛انتخابات کے ابتدائی نتائج
مارچ
آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی ایئرفورس نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی
مئی
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
اپریل
خیبرپختونخوا: پشاور ہائی کورٹ کے ججوں کو سپریم کورٹ میں ترقی نہ دینا ’ناانصافی‘ قرار
اپریل
ایران اور چین کے درمیان اہم معاہدہ
مارچ
اسرائیل بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے
دسمبر
ایسے لوگوں کو فلیٹ ملیں گے جنہوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا
اپریل