🗓️
ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیں بھیک نہیں چاہیے، وفاق سے اپنا حق مانگتے ہیں۔ اپنے آبائی علاقہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق سے وفاق انکار نہیں کرسکتا، قومیں قرضوں سے نہیں بنتیں، ریاست اپنےعوام کو بنیادی سہولتیں نہ دے سکے تو کیا کہا جائے، مہنگائی پر کنٹرول کرنا لازمی ہے جب کہ امن و امان میری پہلی ترجیح ہے اور صحت کارڈ کا دوبارہ اجراء کردیا گیا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عمران خان سے دو ملاقاتیں ہوئیں انہیں صرف ملک کی فکر ہے، ملک کے ساتھ جو کچھ کیا گیا انتظار ہے کہ یہ سازشی کب بے نقاب ہوں گے، ایک سازش کے تحت ملک کے ساتھ جو کیا گیا جلد لوگوں کے سامنے آجائے گا، اب انتظار ہے کہ کب یہ سازشی بے نقاب ہوں گے، ہم نے اصلاح کرنی ہے اور آگے بڑھنا ہے، اگر ہم انتقام پر لگے رہیں گے تو اصلاح نہیں ہو پائے گی، ہم نے معاشرے کو ٹھیک کرنا ہے اور اصلاح کرنی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، علی امین بغیر سرکاری پروٹوکول کے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے جیل کے کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی سے 30 منٹ تک ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی، بعد ازاں وزیراعلی وہاں سے واپس روانہ ہوگئے۔
علاوہ ازیں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے، پشاور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کا جوان مردی سے مقابلہ کر کے جام شہادت نوش کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، ملک اور قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، ملک میں امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے بچوں کو مارنے کے لیے امریکہ نے اسرائیل کو کیا دیا ہے؟
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکہ نے غزہ کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کی
دسمبر
اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت پسند انسان کیلئے مشکل ہے، گورنر پنجاب
🗓️ 13 جنوری 2023لاہور:(سچ خبریں) گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسمبلی عوام
جنوری
یمن کا امریکہ کو سخت انتباہ
🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع نے اس
اگست
لبنان میں حالات خراب کرنے کی سازش
🗓️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:بیروت ایئرپورٹ کے راستے میں پرامن احتجاجی مظاہروں کے دوران
فروری
وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے متجاوز، اصلاحات کے نفاذ پر غور
🗓️ 9 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات
دسمبر
امریکی کارروائی میں کسی ایرانی کے مارے جانے کی کوئی خبر نہیں
🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں:باخبر ذرائع کے مطابق عراق اور شام پر امریکی حملے میں
فروری
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی، ڈالر ایک روپے 35 پیسے مہنگا
🗓️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں
اگست
فلسطینی عوام کی ہجرت کی مخالفت پر حماس کا زور
🗓️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: یوم ارض کی 49ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک حماس
مارچ