اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تردید کردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نوٹوں کی سیریز کے اجراء سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ مرکزی بینک کے پبلک ریلشن آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیمر یعنی پلاسٹک بینک نوٹوں کے اجراء کے بارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش کر رہی ہیں، بینک دولت پاکستان ان رپورٹس کو بے بنیاد اور غیر حقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینک نوٹوں کے کاغذ سے پولیمر میں تبدیل کیے جانے کے بارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے، اسٹیٹ بینک کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پر مقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا رپوٹس میں کہا گیا تھا کہ جعلی کرنسی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر مرکزی بینک نے پلاسٹک کے نوٹ لانے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس حوالے سے عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔

بتایا جارہا ہے کہ صنعت کاروں نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے نئے نوٹ پلاسٹک کے بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں پہلے ہی پلاسٹک کے نوٹ رائج ہیں، اس اقدام سے جعلی نوٹوں سے نجات ملے گی کیوں کہ ان کی نقل تیار نہیں کی جاسکتی، اس ضمن میں وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ نئے نوٹ آنے سے جعلی نوٹوں کے باعث عوام دھوکہ دہی اور نقصان سے بچ سکیں گے۔ اسی حوالے سے اقتصادی ماہر ڈاکٹر اکبر زیدی کہتے ہیں کہ پانچ ہزار کا نوٹ ختم نہیں ہونا چاہیے، دنیا بھر میں کاغذ کی بجائے پلاسٹک کی کرنسی استعمال ہو رہی ہے تاکہ جعلی نوٹ تیار نہ کیے جاسکیں۔

مشہور خبریں۔

پائلٹوں سے لے کر موساد کے افسروں تک

?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت بڑھتے ہوئے مظاہروں کا مشاہدہ کر رہی ہے جو

باب المندب میں صہیونی سازش کا سعودی آلہ کار

?️ 6 اگست 2026سچ خبریں: یمن کی بحیرہٴ احمر میں سعودی بحری جہاز رانی پر

ٹرمپ کو چینی اثر و رسوخ کا خوف

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: طویل کشمکش کے بعد، ارجنٹائن کے پارلیمانی وسط المدتی انتخابات 26

امریکہ کا ایران کے منجمد اثاثے ہڑپ کرنے کا نیا منصوبہ

?️ 7 جون 2026سچ خبریں:ایک مغربی خبر رساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذربائیجان سے ایل این جی معاہدے کی منظوری دے دی

?️ 15 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذربائیجان کے

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت غیر قانونی ہے

?️ 19 فروری 2026مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت غیر قانونی ہے  پاکستان کے وزیر خارجہ

میاں محمد نواز شریف کی حکومت سے فوری الگ نہ ہونے کے پارٹی فیصلے کی توثیق۔

?️ 23 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد  میاں محمد نواز شریف نے

بحرین کا فلسطینی بچوں کے قاتل کو خوش آمدید کہنا فلسطینی عوام کی پیٹھ میں خنجر مارنا ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے بحرین کے اچانک دورے پر ردعمل ظاہر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے