اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے اور اس کے لئے پاکستان نے بہت کام کیا ہے، دنیا پاکستان کے نقطہ نظرکےقریب آرہی ہے، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئر پر اپنے ایک بیان میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیر اعظم نے کل آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم نے وزیر اعظم کو افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔
کل وزیر اعظم نے آئ ایس آئ ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا آرمی چیف ،ڈی جی آئ ایس آئ اور ان کی ٹیم نے وزیر اعظم کو افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے اور اس کیلئے پاکستان نے بہت کام کیا ہے،آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آرہی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے ، اس کیلئے پاکستان نےبہت کام کیا، آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آرہی ہے۔یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اہم وفاقی وزراء کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا تھا، جہاں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شرکا کا استقبال کیا۔وزیراعظم نےقومی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے آئی ایس آئی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔