?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ قلیل مدتی مہنگائی 14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 32.89 فیصد تک پہنچ گئی۔
پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق قلیل مدتی مہنگائی میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں بھی 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بنیادوی وجہ رمضان المبارک کے مہینے میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بڑھنا ہے۔
حساس قیمت انڈیکس میں 17 شہروں کی 50 منڈیوں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، زیر جائزہ مدت کے دوران 18 اشیا کے نرخوں میں اضافہ، 10 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں گیس چارجز برائے پہلی سہ ماہی (570 فیصد)، ٹماٹر (185.68 فیصد)، پیاز (90.27 فیصد)، پسی مرچ (81.74 فیصد)، لہسن (60.13 فیصد)، مردانہ چپل (58.05 فیصد)، مردانہ سینڈل (53.37 فیصد)، گندم کا آٹا (51.91 فیصد)، گڑ (41.32 فیصد)، چینی (37.09 فیصد)، نمک (34.71 فیصد) شامل ہیں۔
جن اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں ٹماٹر (21.96 فیصد)، کیلے (21.76 فیصد)، انڈے (7.15 فیصد)، پیاز (5.57 فیصد)، ایل پی جی (4.45 فیصد)، لہسن (3.26 فیصد)، بکرے کا گوشت (1.74 فیصد)، گائے کا گوشت (1.53 فیصد)، مرغی کا گوشت (1.40) فیصد شامل ہے۔
زیر جائزہ مدت کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں تنزلی ہوئی، ان میں کوکنگ آئل 5 لیٹر (1.08 فیصد)، ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو گرام (1.07 فیصد)، گندم کا آٹا (0.95 فیصد)، چینی (0.64 فیصد)، گڑ (0.57 فیصد)، باسمتی چاول ٹوٹا (0.50 فیصد)، دال مسور (0.17 فیصد) اور دال ماش (0.15 فیصد) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قیل مدتی مہنگائی کی شرح میں 1.11 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 32.39 فیصد ہوگئی تھی۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی نظر میں غزہ کی صورتحال
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے اداروں نے ہفتے کے روز ایک بیان
اکتوبر
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
?️ 8 جون 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات میں کمی کے
جون
تل آویو میں اجلاس کے مقاصد؛ تین عنوانات اور ایک مقصد کے ساتھ ایک میٹنگ
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی میزبانی میں مقبوضہ علاقوں میں امریکہ، مصر،
مارچ
علمائے کرام کو دشمن کے منصوبوں سے چوکنا رہنا چاہیے:الحوثی
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور
مارچ
صیہونی قابضین کے ہاتھوں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات تباہ
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی قابض فورسز نے گزشتہ رات اور آج صبح کے
اکتوبر
برطانوی حکومت کی حیران کن قیمتوں سے نمٹنے کے لیے کارروائی
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والا توانائی
ستمبر
ایران اردن کا نجات دہندہ
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:سیاسی امور کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس بات پر
جولائی
عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ شرجیل میمن
?️ 3 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا
جولائی