گلیشئر پگھلنے اور موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے۔ مصدق ملک

مصدق ملک

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے، موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیلابی صورتِ حال سےلمحہ لمحہ کی آگاہی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے،موسمیاتی تبدیلی کے باعث قدرتی آفات کا سامنا ہے،اس وقت پورا ملک یکجا ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دریاؤں میں سیلاب کی صورت حال ہے، دنیا میں سات سے دس ممالک 70 فیصد کاربن کا اخراج کرتے ہیں، شدید بارشوں اور سیلاب سے پاکستان کو نقصان کا سامنا ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئر پگھل رہے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سیلاب کی صورت حال کو مانیٹر کررہے ہیں، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی مکمل معاونت کررہی ہے، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگئے بڑھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چھ ماہ قبل مون سون کی شدت بارے صوبوں کو آگاہ کردیا تھا، تمام صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

میرا ایران سے کوئی رابطہ نہیں تھا: حملہ آور سلمان رشدی

?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:   پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے مرتد

الجولانی کے بھائی شام کی نئی حکومت میں دوسرا سب سے بڑے عہدے پر فائز

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:ابو محمد الجولانی نے اپنے بھائی کو شام کی نئی

شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک اور صہیونی فوجی کی خودکشی

?️ 16 جون 2026سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں اس حکومت کے ایک

بن سلمان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی تیاری میں ہیں: صیہونی میڈیا

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:  اسرائیلی میڈیا نے بن سلمان کی پالیسیوں کی تعریف کرتے

ملک بھر میں 75واں یوم آزادی بڑے جوش اور جذبے سے منایا جا رہا ہے

?️ 14 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں 75واں یوم آزادی ملی جوش و

برکس ممالک غلہ کی مارکیٹ میں نئی حکمرانی کی طرف گامزن  

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی حکومت نے برکس غلہ ایکسچینج کے قیام کے موضوع

انس خطاب؛ تحریر الشام سے شامی انٹیلی جنس کی سربراہی تک

?️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: ابو محمد الجولانی کی سربراہی میں ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے

جنوب غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات کی مسماری

?️ 29 جون 2026سچ خبریں: صیہونی فوجیوں نے جنوب غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے