برکس ممالک غلہ کی مارکیٹ میں نئی حکمرانی کی طرف گامزن  

برکس ممالک غلہ کی مارکیٹ میں نئی حکمرانی کی طرف گامزن  

?️

سچ خبریں:روسی حکومت نے برکس غلہ ایکسچینج کے قیام کے موضوع پر ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔  

ٹی وی برکس کے مطابق، روسی حکومت نے برکس رکن ممالک کے نمائندوں کے ساتھ غلہ کے نئے تجارتی پلیٹ فارم کے قیام کے حوالے سے تکنیکی اجلاس منعقد کیا۔ اس میٹنگ میں شرکاء نے اس ایکسچینج کے قیام اور فعالیت کے طریقہ کار، نیز تجارتی پلیٹ فارمز، پروڈیوسرز اور برآمد کنندگان کے ساتھ تعاون کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
روسی نائب وزیراعظم دیمیتری پیٹروشیف نے کہا کہ 2024 میں برکس ممالک کے زرعی وزراء اور اتحاد کے رہنماؤں نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ برکس ممالک دنیا کے تقریباً نصف غلہ کی پیداوار اور کھپت کے مالک ہیں لہٰذا، یہ تجارتی پلیٹ فارم ممبر ممالک کو اتحاد کے اندر آزاد قیمتی اشاریے تشکیل دینے کا موقع فراہم کرے گا، جو عالمی مارکیٹ میں زرعی مصنوعات کی قدر کا زیادہ معروضی اندازہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت اقتصادی ترقی کی قیادت میں ایک بین الحکومتی ورکنگ گروپ کو اس ایکسچینج کے قیام کے لیے عملی تجاویز تیار کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔
یہ اقدام روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے 2024 میں برکس غلہ ایکسچینج کے قیام کی عملی امکان کا جائزہ لینے کی ہدایت کے بعد سامنے آیا ہے۔
اس ایکسچینج کے قیام کا خیال سب سے پہلے مارچ 2023 میں غلہ برآمد کنندگان کے اتحاد نے پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں پیش کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

جنگ کی آگ میں سوڈان؛ مسلسل تصادم اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال

?️ 9 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان سے ملنے والی خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ

یورپی لوگ اسرائیلیوں کو نازیوں سے بدتر سمجھتے ہیں: ہسبارہ

?️ 28 ستمبر 2025صیہونی ریجیم کے پراپیگنڈہ ادارے ہسبارہ کے سربراہ ایلون لیوی کا کہنا

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور  ترک صدر طیب اردوان

جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نا ممکن : فلسطینی مزاحمت

?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ میں اب تک ہونے والے تمام جنگ بندی مذاکرات کی

جنوبی لبنان ہمارے لیے اسٹریٹجک جال بن چکا ہے؛صیہونی میڈیا کا اعتراف

?️ 2 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ جنوبی لبنان اب صرف ایک

کیا اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کا کچھ بگاڑ سکتا ہے؟؛صیہونی میڈیا کا اہم اعتراف 

?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی

نیتن یاہو اور لیپڈ کے درمیان کنیسٹ میں جھگڑا؛ وجہ؟

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک

کویت اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات جاری

?️ 18 ستمبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل کان 11 نے رپورٹ دی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے