?️
کراچی (سچ خبریں) گل پلازہ میں ایک ہی دکان سے 30 لاشیں ملی ہیں جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دکانداروں نے میزنائن فلور پر لوگوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی، تمام 30 لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں، انہوں نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کا کام روک دیا گیا ہے، پہلے لاشیں نکالی جارہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد لوگوں نے خود کو بچانے کے لیے دکان میں بند کرلیا تھا، ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی جگہ کی آئی تھی۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ گل پلازہ میں ریسکیو 1122 کو فائنل سرچ کا حکم دے دیا گیا، فائنل سرچ کے بعد گل پلازہ کی عمارت مسمار کر دیا جائے گا۔ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ عمارت کو مسمار کرنے کی ذمہ داری ایس بی سی اے کی ہوگی، ایس بی سی اے کی رپورٹ میں عمارت کو خطرناک اور ناقابل استعمال قرار دیا تھا۔ ڈی سی ساؤتھ نے مزید کہا کہ عمارت کے باقی بچ جانے والے حصہ کو فائنل ریسکیو سرچ کے بعد مسمار کیا جائے گا۔
پولیس سرجن کے مطابق 11 نعشوں کی شناخت ہوگئی، ڈی این اے سیمپل لے لئے گئے، 51 لواحقین کے نمونے بھی لئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید ایک لاپتہ شہری کے اہل خانہ نے مسنگ پرسنز ڈیسک سے رابطہ کر لیا، 65 سالہ جہانگیر شاہ کے اہل خانہ نے مسنگ پرسنز ڈیسک پر اندراج کروا دیا جس کے بعد لاپتہ شہریوں کی تعداد 86 ہوگئی۔
آگ سے متاثرہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن جاری رہا، گراؤنڈ، میزنائن اور فرسٹ فلور کو کلیئر کرا لیا گیا، بلڈنگ کا 40 فیصد سے زائد حصہ گر گیا، بلڈنگ کا باقی ڈھانچہ کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے، اس کے علاوہ گل پلازہ کی چھت سے کاروں سمیت 32 گاڑیاں اتار لی گئیں، عمارت کی چھت سے بڑے بڑے جنریٹرز بھی اتار لئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا مزید کہنا تھا کہ برابر میں موجود رمپا پلازہ کو عارضی طور پر بند کیا ہے، ایس بی سی اے سے رمپا پلازہ کے نقشے اور دیگر چیزیں مانگی ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسکرین پر رومانس کرنا ہمارا کام ہے، دنانیر مبین کی احد رضا میر سے تعلقات کے سوال پر وضاحت
?️ 3 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین نے ساتھی اداکار احد
اپریل
بائیڈن بھیڑ کی طرح ٹرمپ کا پیچھا کر رہا ہے: مشرق وسطی
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اپنی ایک رپورٹ
مئی
ن لیگ نے فوج اور عدلیہ کیخلاف پروپیگنڈا کیا ہے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے
نومبر
اسرائیلی فوج کی نقل و حرکت چھپانے کیلئے گوگل اور ایپل نے میپس میں ٹریفک دکھانا بند کردی
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیز ایپل اور گوگل نے اسرائیلی فوج کی
اکتوبر
ہم نے اپنے بچے کو سمجھا دیا ہے اب وہ اِدھر اُدھر نہیں مارے گا:امریکہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے جانبدارانہ موقف اپناتے ہوئے یونیفل کے ہیڈکوارٹر
اکتوبر
کاظمی نے عراقی سیاسی گروپوں کا قومی اجلاس بلایا
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: عراق کے امور حکومت کے وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی نے
اگست
فواد چوہدری کا مریم نواز کو اہم مشورہ
?️ 18 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مسلم
فروری
عازمین کی روانگی کیلئے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان سے جدہ کے لیے حج پروازوں کے
مئی