اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیم کے دوروں کی منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیویز اور انگلش بورڈز کے خلاف کارروائی کیلئے وکلا سے مشورہ کرینگے اس وقت پاکستان کے خلاف ایک مخصوص عالمی لابی مصروف ہے۔
کیویز اور انگلش ٹیموں کا پاکستان میں سیریز کھیلنے سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دوروں کی منسوخی سے پاکستان ٹیلی ویژن کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔فواد چوہدری نے ان خیالات کا اظہار اپنے ٹوئٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں بورڈز کے خلاف کارروائی کےلیے وکلا سے مشورہ کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک مخصوص عالمی لابی مصروف ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے پاکستان مخالف قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے یہ غلط فہمی جلد دور کرلیں گے۔خیال رہے کہ تین روز قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جانی تھی جو نیوزی لینڈ کے اچانک انکار اور واپس جانے کے فیصلے کی وجہ سے منسوخ ہوگئی تھی جب کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔
مشہور خبریں۔
اگلے ہفتے قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ
جنوری
امریکی طاقت رو بہ زوال
نومبر
موساد کے سربراہ کی خفیہ معلومات فاش
مارچ
ڈی جی خان میں لینڈ سلائیڈنگ میں ہوٹل مافیا ملوث
ستمبر
عراقی وزیراعظم کی غزہ جنگ کے بارے میں عالمی طاقتوں کی مہلک خاموشی پر شدید تنقید
ستمبر
فیصل واڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
دسمبر
اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خیال سراب میں بدل گیا:رائے الیوم
اپریل
مغربی ممالک کے نقاب اتر چکے ہیں: روس
مارچ