پاکستانی معیشت کی شرح نمو کمی برقرارایشیائی ترقیاتی بینک نے مہنگائی مزید اضافے کا خدشہ ظاہرکردی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں رواں مالی سال 24-2023 کے دوران پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے.

آج جاری کی جانے والی”سالانہ ایشین ڈویلپمنٹ آﺅٹ لک رپورٹ 2024“ میں سیاسی عدم استحکام، معاشی بحالی اور اصلاحات پاکستان کے لیے اہم چیلنجز قرار دیا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں مہنگائی میں کمی کی توقع ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا خدشہ ہے غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں گذشتہ سال پچھلی پانچ دہائیوں سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی.

رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی زیادہ رہے گی ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی معیشت سیاسی غیر یقینی اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی سے سکڑ گئی ہے پاکستان کے لیے اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے کہا کہ ’پاکستان کی معیشت بتدریج بحالی کے آثار دکھا رہی ہے جس کی مدد فصلوں کی زیادہ پیداوار اور مینوفیکچرنگ میں بہتری ہے.

ترقی 2024 میں دوبارہ شروع ہونے اور 2025 میں مضبوط ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن پالیسی اصلاحات کا مسلسل نفاذ اس رفتار کو مضبوط کرنے اور ملک کے مالیاتی اور بیرونی بفروں کو مضبوط بنانے کے لیے بہت ضروری ہے رپورٹ کے مطابق تعمیراتی شعبے میں لاگت بڑھنے اور ٹیکس میں اضافے سے ترقی متاثر ہوئی ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت میں خواتین کی شمولیت کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے اے ڈی بی کی رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی کہ رواں مالی سال زرعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بہتری آنے کی امید ہے.

رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کے لیے مہنگائی میں اگلے مالی سال کے دوران کمی اور غذائی اشیا کی قیمتوں میں استحکام آنے کی توقع ہے جس سے مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک آ جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور شرح نمو 2.8 فیصد رہنے کی توقع کی گئی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے لیے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار کرنا پڑے گا رپورٹ میں خطے کے دیگر ممالک کے بارے میں کہا گیا ہے کہ غذائی اشیا کی قیمتوں میں استحکام آنے اور مہنگائی کی شرح کم ہونے کی صورت میں چین شرح نمب 4.8 فیصد رہنے اور انڈیا کی شرح نمو سات فیصد رہنے کا امکان ہے.

مشہور خبریں۔

شادی کے بعد پہلی بار شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ ویڈیوز وائرل

?️ 17 فروری 2024ملتان: (سچ خبریں) کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید گزشتہ ماہ

امارات کا اسرائیل سے اسلحہ سازی کا ایک بڑا معاملہ

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے اعلان کیا کہ اسرائیلی

یوائےای حکام کی پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ بد سلوکی

?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ (یو این ایچ سی آر) نے پاکستانی تارکین

جنگ کو طول دینے سے حماس کی شکست نا ممکن

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے ماہرین نے حالیہ دنوں میں غزہ کی

ہم نے دہشت گرد الجولانی کو اقتدار تک پہنچایا ؛امریکہ کا پہلا باضابطہ اعتراف

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:شام میں سابق امریکی سفیر رابرت فورڈ نے اعتراف کیا

غزہ میں 17 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار

?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں میڈیکل ریلیف آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد ابو عفش نے

عراقی انتخابات میں سوڈانی اور شیعہ جماعتوں نے کیسے کامیابی حاصل کی؟

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: حالیہ انتخابات میں سوڈانی شیعوں اور شیعہ جماعتوں کی فیصلہ

گٹیرس نے مسئلہ فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کو مسترد کرنا سے انکار کیا 

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیانات میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے