کینیڈا واقعہ میں مسلم فیملی کا قتل کھلی دہشت گردی  ہے:  طاہراشرفی

افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے: محمود اشرفی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی  نے کینیڈا واقعہ میں پاکستانی  مسلم  فیملی کے قتل کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ  کینیڈا میں مسلم فیملی پر حملہ کھلی دہشت گردی اور دین اسلام سے ناواقفیت کا شاخسانہ ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کینیڈا میں مسلم فیملی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کی متاثرہ فیملی کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مغرب اسلامو فوبیا کا شکار ہے، جس سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کی بات کی ہے، دنیا کو اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کا کہ وزیر اعظم نے عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تعاون کی پیشکش کی ہے۔

حافظ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں حکومت کینیڈا متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی، توقع ہے حکومت کینیڈا آیندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی  کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  اس واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا ان کا کہنا ہے کہ مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے ،کینیڈا میں قتل ہونے والے 5 پاکستانیوں کا گناہ مسلمان ہونا تھا میرے نزدیک یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب کی اچیلز ہیل بے نقاب 

?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: معاریو اخبار نے بین گوریون یونیورسٹی اور گیفات حبیبہ انسٹی ٹیوٹ

ٹویٹر کی بھی یمنیوں کے ساتھ دشمنی

?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:سماجی نیٹ ورک ٹویٹر نے ایک دشمنانہ کارروائی میں یمنی مسلح

پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف  نے ایف آئی اے کی

مقبوضہ علاقوں میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے وقت کا معین

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:  عبرانی ذرائع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ

ٹرمپ کے دوسرے دور میں امریکہ کا سپر کرائسز؛ امریکہ کی ایک الگ تھلگ ہیجیمون میں تبدیلی

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ امریکہ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوسرے

ٹرمپ کا منصوبہ خطے کو تباہ کرنے کا نسخہ ہے: زیاد النخالہ

?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: جہاد اسلامی فلسطین کی تحریک کے سیکرٹری جنرل، زیاد النخالہ نے

پاکستان گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ اسحاق ڈار

?️ 25 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ

آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا، چیئرمین پی ٹی آئی

?️ 11 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے