اسلام آباد(سچ خبریں)نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، این سی او سی نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے عیدالاضحٰی کےسلسلے میں ایس او پیز پر خصوصی عمل درآمد اور ویکسی نیشن تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
این سی اوسی کا کہنا ہےکہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے چمن اور طور خم بارڈر پر انتظامات ہیں۔ویکسین کروانے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں 10دن قرنطینہ کیا جائے گا، ایک خوراک والوں کو 10دن متعلقہ صوبے میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہوگئی جس کے باعث شہر میں ویکسی نیشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ روز 107 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح بڑھنے پر ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق شہر میں ویکسی نیشن کیمپس قائم کیے جائیں گے اور دفاتر میں بھی ویکسی نیشن کےلیے کیمپ لگیں گے۔اس کےعلاوہ شہر اور گردونواح کے ہوٹلز پر عملے کو آج سے ویکسین لگائی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
چین کی مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جگہ لینے کی کوشش: نیویارک ٹائمز
فروری
امریکہ کا شام کے ساتھ 12 سال بعد سفارتی رابطہ
دسمبر
اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنا انسانی حقوق کے خلاف جنگ ہے:اقوام متحدہ
مارچ
اقوام متحدہ کے نمائندے کی انصاراللہ کے سربراہ کے ساتھ اہم ملاقات، عبدالمالک الحوثی کی اقوام متحدہ پر شدید تنقید
جون
‘Election was rigged’ says opposition, police confirm three dead
اگست
سارہ نیتن یاہو نےحزب اللہ کے خوف سےحفاظت کی درخواست
اکتوبر
افغانستان کی صورتحال خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں: وزیر خارجہ
ستمبر
غزہ میں طبی خدمات کی خوفناک صورتحال
اکتوبر