کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کا اظہارِ تشویش

کورونا: اگلے 48 گھنٹوں میں نئی پابندیوں کا اعلان متوقع

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)نینشل کمانڈ اینڈ  آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، این سی او سی نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے عیدالاضحٰی کےسلسلے میں ایس او پیز پر خصوصی عمل درآمد اور ویکسی نیشن تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی  ہیں۔

این سی اوسی کا کہنا ہےکہ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے چمن اور طور خم بارڈر پر انتظامات ہیں۔ویکسین کروانے والے پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں 10دن قرنطینہ کیا جائے گا، ایک خوراک والوں کو 10دن متعلقہ صوبے میں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہوگئی جس کے باعث شہر میں ویکسی نیشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ روز  107 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح بڑھنے پر ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق شہر میں ویکسی نیشن کیمپس قائم کیے جائیں گے اور دفاتر میں بھی ویکسی نیشن کےلیے کیمپ لگیں گے۔اس کےعلاوہ شہر اور گردونواح کے ہوٹلز پر عملے کو آج سے ویکسین لگائی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا نیٹو سے نکلنے کا امکان:ہلری کلٹن

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ آنے والے برسوں

صہیونی فوج کے 100 اعلیٰ افسروں کی شناخت ظاہر کرنے پر حنظلہ کا بیان

?️ 26 اپریل 2026 سچ خبریں:ہیکنگ گروپ حنظلہ نے ایک بیان میں صہیونی حکومت کی

پاکستان کی برآمدات میں مسلسل دسویں مہینے تنزلی، جون میں 19 فیصد گھٹ گئیں

?️ 4 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات مالی سال 23-2022

امریکی فوجی تنخواہوں کے بجٹ پر خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: فوجی تنخواہوں کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کا 8 بلین ڈالر

ایرانی میزائلوں کی وجہ سے اسرائیل ایک بے مثال بحران میں مبتلا 

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عرب تجزیہ کار اور سیاسی علوم کے پروفیسر سعد نمر نے

ٹی ایل پی مارچ کیخلاف پولیس آپریشن، مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید، 48 اہلکار زخمی

?️ 13 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل

آج سوگ کا دن، 27 ویں ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی: بیرسٹر گوہر

?️ 11 نومبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے