?️
سچ خبریں:سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے اعلیٰ حکام کو ایک خفیہ پیغام دیا جس میں ملک سلمان نے فوری طور پر صدر ٹرمپ کی تجویز قبول کرنے اور اسرائیل سے ممکنہ جنگ سے بچنے کی تاکید کی ہے۔
روزنامہ الاخبار کی رپورٹ کے مطابق، کچھ باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ سعودی فرمانروا ملک سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایک محرمانہ پیغام ایرانی حکام کو پہنچایا گیا، جو سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے اپنے دورۂ تہران کے دوران پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور سعودی عرب کے اتحاد کی تازہ ترین صورتحال
ذرائع کے مطابق، اس پیغام میں زور دیا گیا ہے کہ ایران کو فوری طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو تسلیم کر لینا چاہیے تاکہ اسرائیل کے ساتھ ممکنہ جنگ سے بچا جا سکے۔
89 سالہ سعودی بادشاہ، جو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کے بڑھتے خدشات پر پریشان ہیں، نے اپنے بیٹے خالد کو تہران روانہ کیا تاکہ وہ ذاتی طور پر ایرانی قیادت کو پیغام پہنچائیں۔
بتایا گیا ہے کہ 17 اپریل کو صدر مسعود پزشکیان، چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری، اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کی موجودگی میں ایک بند کمرے کا اجلاس تہران میں منعقد ہوا، جس میں یہ پیغام باضابطہ طور پر پیش کیا گیا۔
اگرچہ میڈیا نے سعودی شہزادے خالد بن سلمان کے اس دورہ کی کوریج کی، مگر ملک سلمان کے پیغام کے مندرجات پہلے منظر عام پر نہیں آئے تھے۔
چار معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ خالد بن سلمان، جو کہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں امریکہ میں سعودی سفیر بھی رہ چکے ہیں، نے ایرانی قیادت کو خبردار کیا کہ ٹرمپ کا صبر ختم ہو رہا ہے۔
انہوں نے ایرانی حکام کو آگاہ کیا کہ کہ ٹرمپ ایک فوری معاہدہ چاہتے ہیں اور سفارتکاری کی کھڑکی بہت جلد بند ہو سکتی ہے۔
خلیج تعاون کونسل (GCC) سے تعلق رکھنے والے دو دیگر ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی وزیر دفاع نے ایرانی قیادت کو مشورہ دیا کہ امریکہ سے معاہدہ، اسرائیل کے ساتھ ممکنہ ٹکراؤ سے بہتر ہے، خاص طور پر اگر مذاکرات ناکام ہو جائیں۔
مزید پڑھیں:الحدث چینل کیسے ایران اور سعودی تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے؟
ان دو ذرائع اور خطے کے چند اعلیٰ سفارتکاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہزادہ خالد بن سلمان نے واضح کیا کہ لبنان اور غزہ میں جاری تنازعات کے بعد، خطہ کسی نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
یہ پیغام ایک ایسے وقت میں دیا گیا جب مشرق وسطیٰ کی صورتحال انتہائی نازک ہے، اور ایران و امریکہ کے درمیان ممکنہ تصادم کا خطرہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہواوے نے دنیا کا پہلا ٹرپل فولڈ ایبل فون متعارف کرادیا
?️ 13 ستمبر 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے باقی کمپنیوں
ستمبر
12 عرب و اسلامی ممالک کا صیہونی آبادکاری اور شام پر حملے کی مذمت
?️ 21 اگست 2026سچ خبریں:12 عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی
اگست
صیہونیوں کی رفح کو جبری کیمپ میں بدلنے کی سازش
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونیوں کا منصوبہ ہے کہ رفح میں فلسطینیوں کے لیے
جولائی
ایران سعودی تعلقات کا کس اسلامی تنظیم کو فائدہ ہوا؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تہران اور ریاض کے تعلقات میں بہتری کے سعودی عرب
جون
امریکہ کا جنوب لبنان پر صیہونی قبضے کا جواز
?️ 16 اگست 2026سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے قبضے
اگست
امریکہ مشرق وسطیٰ پر بمباری کے بجائے کیا کرے؟برطانوی اخبار کا مشورہ
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ
فروری
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا
?️ 8 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اتحاد بین المسلمین
اگست
اسلام آباد واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ محسن نقوی
?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ
فروری