کورونا کی خطرناک صورتحال پر صدر مملکت کا اظہار تشویش

حکومت ملکی اور معاشی ترقی کے لئے انسانی وسائل پر  توجہ دے رہی ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کی خطرناک صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اگر پاکستان میں کورونا وائرس کیسز مزید بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی۔ احتیاط نہ کی گئی تو ہماری حالت بھی پڑوسی ملک بھارت جیسی ہوسکتی ہے۔

عارف علوی نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خطے میں کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانی بڑھ رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو ہماری حالت بھی پڑوسی ملک بھارت جیسی ہوسکتی ہے۔عارف علوی نے کہا کہ نوجوان یہ کہتے ہیں کہ اُنہیں کورونا وائرس سے کوئی خطرہ نہیں تو میری اُن سے درخواست ہے کہ براہِ کرم! اپنے بزرگوں کے لیے احتیاط کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ میں ہماری منظم قوم سے اپیل کرتا ہوں ماسک پہنیں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ جائیں کیونکہ احتیاطی تدابیر ہی اس وائرس کا علاج ہیں۔اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان، تراویح، یومِ علی اور عید کے موقع پر ماسک پہنیں۔عارف علوی نے مزید کہا کہ علما کی ہدایت کے مطابق بزرگ افراد تراویح میں نہ جائیں۔

واضح رہے کہ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49 ہزار 99 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے مثبت آنے والے کیسز کی تعداد 5 ہزار 112 رہی، جب کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.41 فی صد رہی۔

مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہو گئی ہے، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 ہو گئی، جن میں سے 7 لاکھ 11 ہزار 465 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق تشویش ناک مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہے، جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 547 تک پہنچ گئی، اب تک ملک میں 1 کروڑ، 17 لاکھ 88 ہزار 126 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ڈنمارک کے مگرمچھ کے آنسو

?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے اپنے الجزائری ہم منصب سے

اسرائیلی فوج کے آپریشنز میں 20 قیدی ہلاک 

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:  ہارٹز اخبار نے جمعہ کے روز اپنے تازہ شمارے میں

ایران کے ردعمل سے اسرائیل کے لیے تباہ کن نتائج برآمد ہوئے: روسی ماہر

?️ 1 مئی 2024سچ خبریں: تیموفی برداچوف، جنہوں نے حال ہی میں تہران کا سفر کیا،

وقت نکلتا جا رہا ہے، نواز شریف جلد وطن واپس آئیں، جاوید ہاشمی

?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) ممتاز سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سابق وزیر اعظم

صلح کی آڑ میں جنگ طلب صدر

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: بہت سے امریکیوں کا خیال ہے کہ بائیڈن نے ناکامی

’بچوں کا قتل عام بند کرو‘، بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے

پاکستان کے پہلے مقامی فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی گاڑیوں

صیہونیوں کی بوکھلاہٹ

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: اردنی فورسز نے ایک صیہونی کو غیر قانونی طور پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے