شہریار منور کا صارف کے کمنٹ پر سوال، پاکستان کا قصور تو بتاؤ؟

شہریار منور کا صارف کے کمنٹ پر سوال، پاکستان کا قصور تو بتاؤ؟

?️

کراچی (سچ خبریں) اداکار شہریار منور نے ایک صارف کے  پوسٹ پر کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا کیا قصور ہے بھائی؟معاف کردو خدا کے لیے۔اداکار نے توہین آمیز خاکوں پر فرانس کے معافی نہ مانگنے پر ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے شہریوں سے التجا کردی۔

شہریار منور نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے معافی طلب کی۔سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ پر درج تھا کہ فرانس کے پاس اب بھی وقت ہے، معافی مانگ کر توبہ کرلے ورنہ ہم پورا پاکستان جلا کر راکھ کردیں گے۔

اداکار کی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک صارف نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس بات کا پتا نہ ہو اس میں بولا نہیں کرتے۔نصیب اللہ نامی صارف کے تبصرے کو شہریار منور نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ میرے بھائی کتنا پیارا نام ہے آپ کا نصیب اللہ، سبحان اللہ ،کیوں نہ اس رمضان نصیبوں کا فیصلہ اللہ کو کرنے دیں، کیوں نہ اس رمضان یہ اختیار رب کو لوٹادیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ ہفتے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے شدید احتجاج سامنے آئے تھے۔اور اس کے نتیجے میں ملکی املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا یہاں تک کہ  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کی قرار داد کا متن پیش کیا گیا اور قرار داد کا متن تمام ارکان کےسامنے پڑھ کر سنایا گیا ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فرانسیسی سفیر ملک بدر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لی گئی ہے ، فرانسیسی سفیر کو کیوں نہ ملک بدر کیاجائے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا ایران کے خلاف فوجی جارحیت ختم کرنے کا اعلان 

?️ 10 جون 2026سچ خبریں: امریکی فوج کی تروریست سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے اعلان کیا

بغداد سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے سعودی وفد کی آمد

?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:تعاون اور شراکت کے عنوان سے بغداد میں منعقدہ ایک روزہ

ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ

?️ 9 اکتوبر 2025ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ  امریکی صدر ڈونلڈ

آئندہ 8 سے 10 ماہ عام پاکستانوں کیلئے بہت مشکل ہوں گے، بلاول بھٹو

?️ 6 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ

یوکرین جنگ نے امریکی ہتھیاروں کے گوداموں کو بھی خالی کر دیا:وال سٹریٹ جرنل

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:امریکی فوجی حکام کے مطابق یوکرین کو اربوں ڈالر مالیت کے

صیوہنیوں کی سعودی عرب کو دفاعی نظام فروخت کرنے کی کوشش

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب کی جانب سے جوبائیڈن کے خطے

آبنائے ہرمز کے بحران سے کون فائدہ اٹھا رہا ہے؟ ایران جنگ کے بعد عالمی توانائی کا نیا نقشہ

?️ 20 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کی بندش اور

عراق نے اردن سے اپنا سفیر واپس بلایا

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:    عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے