?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہوتی دکھائی دے رہی ہے ، جہاں پہلی بار 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک دن میں مزید 83 اموات ہوگئیں ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تشویشناک صورتحال اختیار کرلی سربراہ اين سی او سی اسد عمر نے کرونا کی تیسری لہر کے باعث عوام سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کی اپيل کر دی
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہوتی دکھائی دے رہی ہے ، جہاں پہلی بار 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک دن میں مزید 83 اموات ہوگئیں ، اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار613 تک پہنچ گئی ، ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد 56 ہزار347 ہوگئی۔
ایسے میں سربراہ این سی او سی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ پورا خطہ کرونا کی تیسری لہر کی لپیٹ میں ہے اس لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ شہری وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کریں، ماسک پہنیں اور پُرہجوم مقامات پر ہرگز نہ جائیں۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار165 ہو چکی ہے جہاں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 59 ہزار401 ، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 25 ہزار953 ، صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار917 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 89 ہزار225، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار610 جب کہ آزاد کشمیر میں 12 ہزار984 اور گلگت بلتستان میں 5ہزار45 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں 6 ہزار 485 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، صوبہ سندھ میں 4 ہزار504 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار382 ، صوبہ بلوچستان میں 209 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 572 ، گلگت بلتستان میں 103، جب کہ آزاد کشمیر میں 358 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
علاوہ ازیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لحاظ سے پاکستان کے 26 اضلاع کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے ، جن میں صوبہ پنجاب سے لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں جب کہ آزاد کشمیر کے اضلاع مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، صوبہ خیبر پختونخواۃ سے پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کی ایران پر اچانک حملہ کرنے کی 5 غلط فہمیاں
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: جدید ڈپلومیسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے 13 جون
جون
اسرائیل کا جنوبی شام پر نیا میزائلی حملہ
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع کے ایک فوجی ذریعے نے جنوبی
فروری
پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت کو ختم کردیا گیا۔
?️ 15 جون 2022لاہور(سچ خبریں)پنجاب میں جاری پنجابہر گزرتے دن کے ساتھ گمبھیر شکل اختیار
جون
جرمنی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی ہڑتال کا آغاز
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:عوامی نقل و حمل کے شعبے میں انتباہی ہڑتال شروع ہو
مارچ
عراق کے صوبہ کرکوک میں تین داعشی خواتین گرفتار
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:عراقی فورسز نے اس ملک کے صوبہ کرکوک میں تین داعشی
فروری
سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
?️ 2 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس ‘
ستمبر
دنیا کہاں جا رہی ہے؟ روسی صدر کیا کہتے ہیں؟
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی
جون
کیا ٹرمپ نے اپنے روایتی اتحادی برطانیہ کو نظرانداز کر دیا ہے؟
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:ایران پر امریکی حملوں میں برطانیہ کا کوئی کردار نہیں
جون