?️
سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ تل ابیب کے ساتھ تعلقات سے خطے کوبہت سارے فوائد حاصل ہوں گے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ آل سعود نے جمعرات کی شام سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے علاوہ امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات پر بھی گفتگو کی،اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے تل ابیب اور ریاض کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے اور مقبوضہ فلسطین سے لے کر سعودی عرب براہ راست پرواز کے بارے میں دیئے گئے بیان کے بارے میں فیصل بن فرحان نے سی این این چینل کے میزبان کے سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ایسا جلدی ہوگا یا نہیں اس لیے کہ یہ مسئلہ امن عمل کی پیشرفت پر بہت انحصار کرتا ہے لہذا قدرتی طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا مسئلہ 2002 سےہمارے ٹیبل پر موجود ہے اور اسے عرب امن منصوبہ بھی کہا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے 1982 میں بھی ہم نے پہل کی تھی،ایک ایسا اقدام جس سے اسرائیل کے ساتھ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل کے بدلے تعلقات کو معمول پر لانے کا امکان پیدا ہوا،انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ خطے کے اندر اسرائیل کے مقام کو معمول پر لانا پورے خطے کے لئے بہت فائدہ مند ہوگا، معاشی ، معاشرتی اور سلامتی کے لحاظ سے یہ معمول سازی بہت کارآمد ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل میں تب تک کامیابی نہیں مل سکتی جب تک کہ ہم فلسطین کا مسئلہ حل نہ کریں،اگر ہم 1967 کی سرحدوں پر مبنی فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لاسکتے ہیں تو اس سے فلسطینیوں کو وقار ملے گا اور ان کے حقوق کی بحالی ہوگی،اگر ہم اس کے لئے کوئی راستہ تلاش کر سکتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ ہم خطے کو زیادہ محفوظ اور خوشحال دیکھ سکتے ہیں تاکہ اسرائیل سمیت ہر شخص اس کی کامیابی میں حصہ ڈال سکے۔
مقبوضہ فلسطین سے مکہ مکرمہ تک کی براہ راست پروازوں کے بارے میں ریاض کے ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر بن فرحان نے کہاکہ ہم نے اس پر اتفاق نہیں کیا ہےلیکن جیسا کہ میں نے کہا کہ اگر ہم اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر پیشرفت کرتے ہیں کیوں کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم نہ صرف مسلمان بلکہ سعودی عرب میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کریات میں اقتدار کی کشمکش کے تازہ ترین نتائج؛ کاٹز اور ضمیر کے درمیان محاذ آرائی کہاں ختم ہوئی؟
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: منگل کی صبح سے میڈیا میں اپنے عروج پر پہنچنے
اگست
مغربی کنارے میں فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک
?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی ریاست کی ایمرجنسی سروس نے اعلان کیا ہے کہ مغربی
جولائی
امام خمینی کی نظر میں بین الاقوامی نظام کے ڈھانچے
?️ 4 جون 2024سچ خبریں: شاید یہ کہا جا سکتا ہے کہ بین الاقوامی سطح
جون
افغان عبوری حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پڑوسی
ستمبر
بھارتی قبضے سے کشمیر کی آزادی تک جنوبی ایشیا محفوظ نہیں ہوسکتا۔ صدر زرداری
?️ 2 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
مارچ
پل میں تولا، پل میں ماشہ؛ انوکھی امریکی سیاست
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کے دورہ بیجنگ کے ایک روز بعد ایک
جون
لاہور کے کن علاقوں میں لاک ڈاون لگا ہے
?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت نے لاہور کے 27 علاقوں میں 15روز کیلئے اسمارٹ
مارچ
پورے شمالی غزہ میں موت کا سایہ
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ
اکتوبر