🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا اگر جائزہ لیا جائے تو اموات اور کیسز میں اضافہ ہی نظر آ رہا ہےاس دوران نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 روز میں مزید 114 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 43 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔
اتوار کو این سی او نے بتایا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 50 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔کرونا کیسز کی مثبت شرح 10.96 فیصد ہے۔پاکستان میں کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے۔سب سے زیادہ پنجاب میں 64 اموات، خیبرپختونخوا میں 32 اموات ہوئیں۔ سندھ 6،اسلام آباد 6،آزاد کشمیرمیں 4 اور بلوچستان میں 2 مریضوں کا کرونا وائرس کے باعث انتقال ہوا۔
این سی او سی کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 66 ٹیسٹ کئےگئے۔ملک میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد 73 ہزار 875 ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 31 ہزار 700 ہے جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار18 ہوگئی ہے۔پاکستان کے 630 اسپتالوں میں 4 ہزار 920 مریض کرونا وائرس کے باعث زیر علاج ہیں۔ ملتان میں 81 فیصد، لاہور 79، گجرانوالہ 88 اور اسلام آباد میں 57 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔
دوسری جانب کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رمضان المبارک 1442 ہجری کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہلیتھ کیئر نے رمضان المبارک میں مختلف پابندیاں عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔نوٹٰ فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 60 سال سے کم عمر نمازیوں کو ایس او پیز کے ساتھ مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ کم عمر بچوں کے مسجد جانے پر پابندی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیئے فلسطینیوں نے شدید مظاہرے شروع کردیئے
🗓️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے
مارچ
امریکہ اپنے مخالفین کے خلاف ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کررہا ہے: روس
🗓️ 16 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکہ پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے
مارچ
میں بائیڈن کی جگہ صدارت کے لیے تیار ہوں: ہیرس
🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا
فروری
انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے: وزیرِ اعظم
🗓️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اشیائے
فروری
انٹرنیٹ بند کر کے صیہونی غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟
🗓️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ کے جزوی کنکشن کے بعد
اکتوبر
گزشتہ ایک سال میں 15 لاکھ سے زیادہ افغانوں کی اپنے ملک واپسی
🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت برائے مہاجرین اور واپسی کے امور کے
مارچ
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا
🗓️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل جمعہ کی صبح اسلام
دسمبر
سائنس دانوں نے انسانی خلیے سے ننھے روبوٹ تیار کرلیے
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ماہرین نے طویل تحقیق اور محنت کے بعد انسان
دسمبر