?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں 8ویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28اپریل تک بند رہیں گے، مزید مشاورت 28 اپریل کو ہوگی جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ عید سے پہلے کلاسز ہونی چاہیے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں کلاس ایک سے 8 تک کلاسز 28 اپریل تک کے لیے نہیں ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘صوبے اس حوالے سے فیصلہ کریں گے کہ کونسے ضلع متاثرہ ہیں اور کہاں یہ لاگو ہوگا’۔وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کو 19 اپریل سے متاثرہ اضلاع سمیت ہر جگہ آنے کی اجات ہوگی تاکہ وہ امتحانات کی تیاری کرسکیں۔
یونیورسٹیز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز بند رہیں گی اور وہاں آن لائن کلاسز ہوں گی تاہم جو علاقے متاثرہ نہیں وہ معمول کے مطابق اپنا کام کرتے رہیں گے۔امتحانات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کی تاریخ اس لیے بڑھائی گئی ہے تاکہ کورونا کے حالات اس وقت تک تھوڑے بہتر ہوجائیں تاہم امتحانات کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز سے بھی درخواست کی ہے کہ وہاں داخلوں کو آگے بڑھایا جائے کیونکہ جب امتحانات دیر سے ہوں گے تو ان کے نتائج بھی دیر سے آئیں گے اور پھر یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے مزید وقت چاہیے ہوگا۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کئی لوگ کہہ رہے ہیں کہ خطے کے دیگر ممالک میں امتحانات نہیں ہورہے یہ درست نہیں، بنگلہ دیش کے علاوہ تمام ممالک میں امتحانات ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بچے امتحانات کی تیاری کریں، امتحانات دینے ضروری ہیں اور یہ لازمی ہوں گے اور ایس او پیز کے مطابق ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
امریکامخالف بیان سے عمران خان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے: صحافی ہارون الرشید
?️ 21 جون 2021لاہور (سچ خبریں) سینئر صحافی ہارون الرشید نے اہم انکشاف کرتے ہوئے
جون
شیطان کے بھائی
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:عراق میں المطبتون – اخوان – الشیطان (صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ
اپریل
کیا تل ابیب جنگ جاری رکھنے سے اپنے مقاصد حاصل کر سکے گا؟
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: شمالی غزہ میں جبالیہ کے علاقے کو خالی کرنے کے جرنلوں
اکتوبر
صیہونی حکومت کے ٹینکوں کا انڈونیشیائی ہسپتال پر حملہ
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ
اکتوبر
صیہونی حکومت کے خاتمے کے بارے میں ایرانی رہنماؤں کے اظہار خیال
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت علاقے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی
ستمبر
پاکستان کو بھارت سے منصفانہ طرزِ عمل اختیار کی اُمید
?️ 1 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس
اگست
کیا امریکہ غزہ کے پناہ گزینوں کو قبول کرے گا ؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سابق مندوب نکی ہیلی نے منگل کو فاکس
اکتوبر
روس کے خلاف یورپی یونین کا نیا منصوبہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے عہدہ دار روس کے خلاف وسیع پیمانے پر
جولائی