کورونا: متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 28اپریل تک بند رہیں گے:شفقت محمود

وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا سے صحتیاب ہوگئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے  متاثرہ اضلاع میں 8ویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28اپریل تک بند رہیں گے، مزید مشاورت 28 اپریل کو ہوگی جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ عید سے پہلے کلاسز ہونی چاہیے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں کلاس ایک سے 8 تک کلاسز 28 اپریل تک کے لیے نہیں ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘صوبے اس حوالے سے فیصلہ کریں گے کہ کونسے ضلع متاثرہ ہیں اور کہاں یہ لاگو ہوگا’۔وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کو 19 اپریل سے متاثرہ اضلاع سمیت ہر جگہ آنے کی اجات ہوگی تاکہ وہ امتحانات کی تیاری کرسکیں۔

یونیورسٹیز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیز بند رہیں گی اور وہاں آن لائن کلاسز ہوں گی تاہم جو علاقے متاثرہ نہیں وہ معمول کے مطابق اپنا کام کرتے رہیں گے۔امتحانات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک کے امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کی تاریخ اس لیے بڑھائی گئی ہے تاکہ کورونا کے حالات اس وقت تک تھوڑے بہتر ہوجائیں تاہم امتحانات کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز سے بھی درخواست کی ہے کہ وہاں داخلوں کو آگے بڑھایا جائے کیونکہ جب امتحانات دیر سے ہوں گے تو ان کے نتائج بھی دیر سے آئیں گے اور پھر یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے مزید وقت چاہیے ہوگا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کئی لوگ کہہ رہے ہیں کہ خطے کے دیگر ممالک میں امتحانات نہیں ہورہے یہ درست نہیں، بنگلہ دیش کے علاوہ تمام ممالک میں امتحانات ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بچے امتحانات کی تیاری کریں، امتحانات دینے ضروری ہیں اور یہ لازمی ہوں گے اور ایس او پیز کے مطابق ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی رژیم میں نیا سیاسی بحران، نیتن یاہو سات اکتوبر کی ناکامی پر پردہ ڈالنے والی کمیٹی‘ کے سربراہ

?️ 19 دسمبر 2025 صہیونی رژیم میں نیا سیاسی بحران، نیتن یاہو سات اکتوبر کی

ہاورڈ لوٹنک کے ایپسٹین سے تعلقات پر سوالات

?️ 11 فروری 2026 سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں شامل وزیر

بعلبک کے تاریخی ورثے کو صیہونی حکومت سے شدید خطرہ

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:بعلبک کے گورنر نے صیہونی حکومت کے وسیع حملوں پر شدید

ٹرمپ کے متضاد بیانات پر روس کا ردعمل

?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری مدودف نے کہا

کیا غزہ میں "کمبی نیشن گیم” حقیقی ہو جاتی ہے؟

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی ایکٹیوسٹ ابراہیم القطراوی نے ان دنوں غزہ پٹی کے

کوہ پیماؤں کی باڈیز نیچے لانا بہت مشکل ہے: ساجد سدپارہ

?️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں ) قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ

زیلنسکی یوکرین کے لیے نیا وزیر اعظم نامزد کرنا چاہتے ہیں

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے حکومت میں وسیع پیمانے پر ردوبدل

یوسف رضا گیلانی کی ہار پکی ہے:وزیر داخلہ

?️ 3 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے