?️
کراچی(سچ خبریں) ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے 98 مسافروں کورونا سے متاثر نکلے، زیادہ تر مسافر برطانیہ، جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچے۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ سی کیٹگری ممالک کےشہریوں کی پاکستان آمدپرعارضی پابندی برقرار ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 22 دسمبر2020 سے 30مارچ 2021 تک کورونا کیسز سے متعلق رپورٹ کے اعداد شمار جاری کردیئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 4 ماہ کی رپورٹ میں 98 کورونا کیسز سامنے آئے ، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے 11 مسافروں میں برطانوی وائرس کی تصدیق ہوئی، زیادہ تر مسافر برطانیہ، جنوبی افریقہ سے کراچی پہنچے جو کورونا سے متاثر نکلے۔
این سی او سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے پیش نظر ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس میں ممالک کو تین حصوں (کیٹیگریز) میں تقسیم کیا گیا۔کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، جاپان، سعودی عرب، نیپال، سری لنکا فجی مراکو اور ویت نام سمیت 20 ممالک شامل ہیں، جہاں سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازمی نہیں ہے۔
کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنےوالوں کو سفرسے 72 قبل کرونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا اور انہیں ایئرپورٹ پر پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا ہوگی۔اسی طرح سی کیٹیگری میں شامل تمام مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، مذکورہ ممالک سے پاکستانی شہری بھی وطن واپس نہیں آسکیں گے۔


مشہور خبریں۔
کیا غزہ کی پٹی میں کوئی ایسی جگہ ہے جو صیہونی بمباری سے محفوظ ہو؟
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں رہائشی مکانات، اسپتالوں اور اقوام متحدہ
نومبر
خطے کے استحکام کس چیز پر منحصر ہے؟
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس بات پر زور دیا
نومبر
ہتھیار اٹھا لو:سینئر ربی کا صیہونیوں سے خطاب
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:حالیہ شہادت طلبانہ کارروائی کے بعد، مقبوضہ فلسطین میں سیفرڈیم کے
مئی
پنجاب میں کورونا کی خوفناک صورتحال، 88افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک
اپریل
اسرائیل بحران کا شکار، ایک چوتھائی ملازمین ہوں گے برطرف
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: آج صبح Knesset کی اقتصادی کمیٹی کے کل کے اجلاس
دسمبر
بیلا حدید کا فلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 16 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نےفلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت
مئی
چین کی ہندوستان اور پاکستان سے دوستی کی اپیل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری
مئی
غزہ جنگ پر معاہدے کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حکام اور باخبر ذرائع کے حوالے
فروری