کراچی(سچ خبریں) کراچی میں لاک ڈاؤن کی سختی کے حوالے سے کراچی پولیس چیف عمران یعقوب مہناس نے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے لئے گھروں میں رہیں،8بجے کے بعد عوام غیرضروری باہر نہ نکلیں، مخصوص پوائنٹس پر غیرضروری نکلنے والوں کو روکا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دے دیا اور کہا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر نرمی نہیں ہوگی، شہر کی اہم شاہراہوں پر پوائنٹس بنائےجائیں گے، 8بجے کے بعد عوام غیرضروری باہر نہ نکلیں، مخصوص پوائنٹس پر غیرضروری نکلنے والوں کو روکا جائے گا۔
عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار عوام سے شائستگی سے پیش آئیں، عوام بھی پولیس سے مکمل تعاون کریں، 6بجے کے بعد کھلنے والی دکانوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا کہ سینئرپولیس افسران خود اپنے علاقوں میں رہ کر عمل درآمد کرائیں۔
واضح رہے کہ آج صبح کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس کے بعد سندھ حکومت نے شہر قائد میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے نیا حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ جس کا اطلاق کل سے کیا جائے گا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ شہریوں کو رات 8 بجےکے بعد غیرضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
لیبیا میں ایک اور تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 4 پاکستانیوں سمیت 11 لاشیں مل گئیں
اپریل
نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
مئی
زائد العمری کے باعث یادداشت کم ہوچکی، امیتابھ بچن
مارچ
اگر ہم سخت فیصلے نہیں لے سکتے تو ہمیں حکومت سے باہر ہو جانا چاہیے:شاہد خاقان عباسی
مئی
رواں ہفتے ملک بھر میں ریکارڈ مہنگائی
اگست
حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا
فروری
واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ
مارچ
جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کا ایران دورہ، دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ پر اہم گفتگو
اپریل